• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

زیتون کے پتوں اور تیل کے بڑے فوائد

شائع November 12, 2015

قدیم مصری شہریوں کی جانب سے طبی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے زیتون کے پتوں کو کبھی طاقت کی علامت تصور کیا جاتا تھا۔

اس کا استعمال اب بھی متبادل طبی معالجوں کی جانب سے کیا جاتا ہے جن کا ماننا ہے کہ زیتون کا پھل، پتے اور تیل درج ذیل میں دیئے گئے فوائد کے حامل ہیں۔

موسمی بیماریوں سے بچاؤ

زیتون کے پتوں کو کچلنے کے بعد ایک برتن میں پکالیں اور اس سے اٹھنے والی بھانپ میں دن میں دو بار منہ ڈال کر کچھ منٹ تاک سانس لیں، اس عمل سے سردی، گلے کی خرابی، سانس کی نالی میں رکاوٹ اور دمے جیسے امراض کی تکلیف میں کمی آتی ہے.

درد شقیقہ (آدھے سر کے درد) سے دوچار افراد زیتون کے گرم تیل کو اپنی پلکوں پر لگا کر مساج کریں، اس سے اعصاب کو آرام ملے گا اور درد سے نجات حاصل مل سکے گی۔

دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے

کارڈیولوجسٹ ایسے لوگوں کو جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو انہیں زیتون کے تیل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں، اس تیل کا استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر رکھتا ہے۔

ہر صبح تیل کے کچھ قطرے پینے سے شریانوں کی صفائی ہوتی ہے جبکہ دل کی جانب جانے جانے والی شریان میں خون کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

صحت مند بالوں کے لیے زیتون فائدہ مند

زیتون کا تیل کا لیموں کے رس کے ساتھ پیسٹ بنا کر بالوں پر لگایا جائے تو اس سے بالوں کے گرنے سے نجات حاصل ہوسکتی ہے ساتھ ساتھ خشکی سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ لمبے بالوں کے لیے بھی زیتون کا تیل کافی مفید ہے۔

چمک دار جلد کے لیے

زیتون کے تیل کے پتوں کے عرق سے نکالی جانے والی چکنائی آئلی اور کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کے لیے مثالی نمی فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ اس کے اندر موجود ایسی خصوصیات ہیں جو جلد کی لچک کو بحال کرتے ہوئے جھریوں کی روک تھام کرتی ہیں۔

حال ہی میں کی گئیں کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق زیتون کا تیل جلد کے کینسر سے بھی بچا سکتا ہے.

تبصرے (1) بند ہیں

Hussain Qureshi Nov 13, 2015 07:59am
Kiya Isi Zaytoon Tail Sy .... Face py Jo Daag Dappy huty hi kiya wo b Saaf hu jate hi

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024