• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، عمر اکمل ڈراپ

شائع November 12, 2015
عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ فائل فوٹو رائٹرز
عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ فائل فوٹو رائٹرز

لاہور: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس سے حیران کن طور پر عمر اکمل کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ایک روزہ ٹیم کیلئے یونس خان کے متبادل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے اعلان کردہ ٹیم سے سب سے حیران کن اخراج عمر اکمل کا ہے جو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں مین آف دی میچ رہے تھے.

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا.

باوثوق ذرائع کے مطابق عمر اکمل حیدرآباد میں غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے جس کی اطلاع پر پی سی بی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ شوکاز بھی جاری کردیا ہے.

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ، پی سی بی اور ملک کا وقار مجروح کیا جس کے باعث انہیں ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے.

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پشاور سے تعلق رکھنے والے رفعت اللہ مہمند اور اور افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے.

ترجمان پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی کو 16 رکنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، رفعت اللہ مہمند، شعیب ملک، صہیب مقصود، افتخار احمد، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی، عمران خان جونیئر، عماد وسیم، محمد عرفان، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور عامر یامین شامل ہیں.

ترجمان پی سی بی کے مطابق عماد وسیم کو اسکواڈ میں شمولیت کیلئے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی اور اگر وہ فٹنس ثابت نہ کرسکے تو آل راونڈر بلال آصف ان کی جگہ لیں گے.

پاکستان اور انگلینڈ مابین پہلا ٹی ٹونٹی چھبیس نومبر،ستائیس نومبر اور تیس نومبر کو کھیلے جائیں گے.

یونس خان کے متبادل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار بلے باز یونس خان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سیریز کیلئے ان کے متبادل کا اعلان کردیا ہے.

یونس خان نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ ان کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ ہو گا.

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس کی جگہ پشاور سے تعلق رکھنے والے افتخار احمد کو شامل کر لیا گیا ہے.

تبصرے (1) بند ہیں

حافظ Nov 12, 2015 06:45pm
what did he do?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024