• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

پاکستان اور بیلاروس کے مابین 18 معاہدوں پر دستخط

شائع November 10, 2015
وزیراعظم نواز شریف اور بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف—۔فوٹو/ بشکریہ پی ٹی وی ٹوئٹر اکاؤنٹ
وزیراعظم نواز شریف اور بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف—۔فوٹو/ بشکریہ پی ٹی وی ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے مابین اوسط اور تیز اقتصادی تعاون کے روڈ میپ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 18 سمجھوتے طے پاگئے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے اقتصادی تعاون کے روڈ میپ سمیت صحت، کسٹم، زراعت، تعلیم، تجارت، معیشت، سائنس، ٹیکنیکل اور ثقافتی شعبوں میں 18 معاہدوں پر دستخط کیے.

وزیراعظم ہاؤس میں بیلاروس کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف کے دورہ پاکستان سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں.

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس کے وزیراعظم کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

دوسری جانب بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زراعت، انفرا اسڑکچر اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے.

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، جس کے دوران تجارت، صحت، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا.

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم نواز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف کا استقبال کیا۔

بعد ازاں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔

بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر گذشتہ روز اسلام آباد پہنچے۔

ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کیا۔

بیلاروس کے کسی بھی وزیراعظم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hijab Khan Nov 10, 2015 07:19pm
بھارت اصل روس کے ساتھ معاہدے کررہا ہے اور پاکستان ’’بیلے روس ‘‘ کے ساتھ

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024