• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’شاہ رخ اور میں ایک دوسرے کو یاد کرتے ہیں‘

شائع November 10, 2015
دپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی تشہیر کے دوران موجود ہیں — فوٹو اے ایف پی
دپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی تشہیر کے دوران موجود ہیں — فوٹو اے ایف پی

بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ اور دپیکا نے ایک ساتھ بھلے صرف تین فلموں میں کام کیا ہوا لیکن دپیکا کے مطابق وہ شاہ رخ خان کی فلموں کا حصہ بننے کو کافی یاد کر رہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں اپنا کیرئیر شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے شروع کیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ائیر‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے پوسٹر لانچ تقریب کے دوران دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا ’شاہ رخ کے ساتھ میرا رشتہ نہایت منفرد ہے، مجھے لگتا ہے ہم دونوں ایک دوسرے کو کافی یاد کرتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر گزارے لمحات یاد آتے ہیں اور کاش میں ان فلموں کا بھی حصہ ہوتی جو وہ ابھی کر رہے ہیں‘۔

شاہ رخ خان کا حالیہ ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون ان کے لیے خوش نصیب ثابت ہوئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’دل والے‘ بھی ان کی خوش قسمتی کی وجہ سے کافی ہٹ ہو۔

اس بارے میں دپیکا کا کہنا تھا ’شاہ رخ ایک سخی دل انسان ہیں، ہماری فلم چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر مجھ سے زیادہ شاہ رخ کی وجہ سے کامیاب ہوئیں‘۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور شاہ رخ کی فلم ’دل والے‘ ایک ساتھ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

تاہم دپیکا دونوں فلموں کے مد مقابل آنے سے فکرمند نہیں ، ان کا کہنا تھا ’مجھے یقین ہے فلم ’دل والے' بڑے پیمانے ہر ہٹ ثابت ہوگی، اس فلم میں نہایت بہترین اور ٹیلنٹڈ اداکار شامل ہیں، اگر فلم بہترین ثابت ہوئی تو اس میں میری قسمت نہیں اداکاروں کی محنت ہوگی‘۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024