• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستان: اگنی فور میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع November 9, 2015
۔—اے ایف پی فائل
۔—اے ایف پی فائل

نئی دہلی: ہندوستان نے پیر کے روز ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ادھیشہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا جس کا پرانا نام ویلر جزیرہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 4000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

اسی سیریز کے پرانے میزائل جیسے اگنی ون، اگنی ٹو اور اگنی تھری 700، 2000 اور 3000 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

رپورٹ میں ہندوستانی دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ میزائل کمپیوٹر سے لیس ہے اور دوران پرواز خود کی رہنمائی اور درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ میزائل 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے اندر کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہی رہتا ہے۔

اس سے قبل اس میزائل کا ایک ناکام تجربہ بھی کیا گیا جبکہ چار کامیاب تجربے کیے جاچکے ہیں۔

ہندوستانی فورسز اپنے اب تک کے سب سے بڑے میزائل اگنی فائیو کا آئندہ سال جنوری-فروری میں تجربہ کریں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگنی فور اور اگنی فائیو چین کے خلاف ڈیٹرنس کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

ہندوستان ہتھیار خریدنے کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور ان دنوں اپنے دفائی پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کے غرض سے 100 ارب ڈالر کے پروگرام سے گزر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024