• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دیر: گودام میں آتشزدگی سے 5 مزدور ہلاک

شائع November 8, 2015
— فائل فوٹو/ اے پی
— فائل فوٹو/ اے پی

لوئردیر: خیبرپختون خوا کے ضلع لوئردیر میں قائم ایک بیکری کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں جھلس کر پانچ مزدور ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بیکری کے گودام میں آگ کی اطلاع کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بیکری کے گودام میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

پولیس نے بتایا کہ لوئر دیر میں بیکری کے گودام میں آتش زدگی کے نتیجے میں جھلس کر 5 مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

لاشوں کو ضروری پولیس کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے ان کو آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ کچھ سالوں میں آتش زدگی اور دیگر واقعات میں مزدروں کی ہلاکت میں غیر معمعولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں فیکڑیوں اور دیگر تجارتی مراکز میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے انتظامات ناکافی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سال 2012 میں ملک کی تاریخ کا سب سے المناک سانحہ رونما ہوا تھا جس میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکڑی میں آتش زدگی کے نیتجے میں 250 سے زائد مزدور ہلاک اور سیکٹروں زخمی ہوگئے تھے۔

حال ہی میں لاہور کے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں پولی تھین بیگ بنانے والی فیکٹری کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

جن میں سے 45 کی لاشیں نکال لی گئی ہے تاہم امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024