Notice: Undefined index: 2024-4-11 in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 35

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 37

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 38

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 39

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 40

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 41

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 42

  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو
شائع November 5, 2015

روزمرہ کی 10 چیزیں جو اسمارٹ فون ہڑپ کرگئے

2007 میں پہلے آئی فون کی آمد کے بعد سے اسمارٹ فون کے عروج نے ہمارے رہنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

اسمارٹ فونز نے متعدد ایسی اشیاءکو ماضی کا قصہ بنا دیا ہے جو ہم اس ڈیوائس کی آمد سے قبل روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے تھے۔

یہاں تک کہ اسمارٹ فونز نے تو ہمارا یہ تصور بھی بدل دیا ہے کہ کہ فون ہوتا کیا ہے اور اب وہ صرف کال کرنے والی سادہ ڈیوائس نہیں، درحقیقت ایک اسمارٹ فون ہر مقصد کے لیے استعمال ہونے والا منی کمپیوٹر ہے جسے ہم اپنی زندگیوں کو سمت دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ہماری زندگیوں کو آسان بنانے کے ساتھ اسمارٹ فونز نے متعدد اشیاءکو متروک کردیا ہے۔ ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانے جنھیں ہم نے اسمارٹ فون سے بدل دیا ہے۔

فلیش لائٹ یا ٹارچ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آخر آپ ایک بڑی اور بھاری فلیس لائٹ اپنے پاس کیوں رکھیں گے جب آپ وہی کام اپنے اسمارٹ فون سے ایک کلک یا ایک بٹن دبا کر لے سکتے ہیں؟ اسمارٹ فون میں کوئی فلیش لائٹ ایپ اس وقت مددگار ثابت ہوتی ہے جب آپ کسی تاریک جگہ میں کوئی چیز تلاش کررہے ہو یا پاکستان جیسے ملک میں تو لوڈشیڈنگ کے باعث اندھیرے گھر میں بیٹھے ہو۔

گھڑیاں، الارم کلاک، اسٹاپ واچ، ٹائمر

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہر قسم کی وقت بتانے والی ڈیوائس کو لگتا ہے کہ اسمارٹ فون نے ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ یقیناً اب کمپنیوں کی جانب سے گھڑیوں کو اسمارٹ واچ کی شکل میں واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر عام مکینیکل گھڑیاں اب لگتا ہے کہ ماضی کے نوادرات کی شکل اختیار کرتی جارہی ہیں۔

نقشے، جی پی ایس ڈیوائسز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گوگل میپس نے اسمارٹ فونز کی آمد کے ساتھ مہنگے کاغذی نقشوں کو آج کی نسل کے لیے ایک عجیب و غریب شے بنادیا جبکہ اسمارٹ فونز نے گاڑیوں میں نصب جی پی ایس کو بھی کسی پرانے ذمانے کی ڈیوائس میں بدل دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس کسی قابل اعتبار موبائل سروس کی خدمات حاصل ہیں تو آپ کو راستے تلاش کرنے کے لیے بس اپنے اسمارٹ فون کو ہی جیب سے نکال کر کچھ کلک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

کاغذی چیک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ابھی پاکستان جیسے ممالک میں تو یہ حال نہیں ہوا مگر یہاں بھی موبائل کے ذریعے ادائیگی کا رجحان بڑھنے لگا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں تو موبائل پیمنٹ اپلیکشنز نے کاغذی چیکوں کو بظاہر بیکار پیسوں کا ضیاع بنا کر رکھ دیا ہے۔ وہاں اگر کوئی کاغذی چیک کے ذریعے کوئی کام کرتا بھی ہے تو بھی اسمارٹ فونز ہی اسے ڈپازٹ کرنا آسان بناتے ہیں۔ بیشتر بینکوں کے پاس ایسی اپلیکشنز ہیں جن میں آپ اپنے چیک کی تصویر ڈال دیں اور وہ رقم آپ کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوجاتی ہے۔

آڈیو ریکارڈر

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پروفیشنل ریکارڈنگ کے لیے ایک اضافی مائیکروفون کا ہونا اب بھی ایک اچھا خیال ہے مگر جب آپ کو کسی فرد کے الفاظ کی ایک آڈیو کاپی کی ضرورت ہوتی ہے تو اسمارٹ فون کا ہی استعمال ہوتا ہے۔ اکثر اسمارٹ فونز میں آڈیو ریکارڈنگ کا معیار اتنا اچھا ہوتا ہے کہ آپ ان سے کافی حد تک پروفیشنل کام بھی کرسکتے ہیں۔

شیشے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آپ کے اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ سیلفی لینے کے علاوہ بھی کافی کچھ کرسکتا ہے۔ اسے ایک شیشے کے طور پر بھی استعمال کرکے بالوں یا چہرے وغیرہ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کا دل نہ کرے تو اسمارٹ فون کا گلاس ڈسپلے بھی آپ کے عکس کو اس وقت دکھا دیتا ہے جب اسکرین تاریک ہوتی ہے۔

کیمرے، ویڈیو کیمرے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اب آپ ویڈیو فوٹیج اور تصاویر اپنے اسمارٹ فونز جیسے آئی فون سکس سے کھینچ سکتے ہیں جو کہ انتہائی شاندار بھی ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں تو یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ رواں برس ایک فلم فیسٹیول کے دوران ایک ایسی فلم کی نمائش بھی ہوئی جسے آئی فون فائیو ایس سے شوٹ کیا گیا تھا یعنی ویڈیو کیمرے تک کا استعمال نہیں ہوا۔

آئی پوڈ، سی ڈی پلیئر، ریڈیو

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایپل کے ساتھ یہ کافی دلچسپ سانحہ پیش آیا ہے کہ اس کی ایک اہم ڈیوائس نے دوسری کو ہڑپ کرلیا، جی ہاں آئی فون کی آمد کے بعد آئی پوڈ کا استعمال بتدریج ختم ہوتا چلا گیا خاص طور پر اسمارٹ فونز میں اسٹریمنگ اپلیکشنز اور زیادہ میموری کے باعث تو آئی پوڈ رکھنے کی وجہ ہی ختم ہوگئی۔اگر آپ کو ریڈیو سے لگاﺅ ہے تو آپ اپنے اسمارٹ فون میں ہی اسے سن سکتے ہیں، بلکہ کچھ اپلیکشنز کی مدد سے تو دنیا بھر کے ریڈیو اسٹیشنز کو اس ڈیوائس پر سنا جاسکتا ہے۔

بنیادی ٹیکسٹ میسج یا ایس ایم ایس

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پاکستان جیسے ممالک میں تو تاحال ایس ایم ایس بہت زیادہ ہوتے ہیں مگر بیشتر ممالک میں لاتعداد میسجنگ اپلیکشنز کی موجودگی نے ٹیکسٹ پیغامات کرنے کا رجحان ختم کردیا ہے کیونکہ یہ ایک اضافی خرچہ ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح اسمارٹ فون پر وائی فائی کی مدد سے کال کرنے کی صلاحیت نے طویل فاصلے کی کالز کے خرچے کو بھی ختم کردیا ہے۔

یہ خیال کہ فون اپنی نوعیت کی منفرد ڈیوائس ہے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اسمارٹ فونز صرف فونز ہی نہیں بلکہ وہ ہماری جیبوں میں موجود منی کمپیوٹر کی طرح ہیں، جس میں فون کا فنکشن دیگر اپلیکشن کی طرح ایک ایپ ہے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اسمارٹ فونز میں فون کا عنصر کم جبکہ کمپیوٹر کا بڑھتا جارہا ہے۔ ہم ان پر موسیقی سنتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں اور ہاں کبھی کبھار کسی کو فون کال بھی کرلیتے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

sharminda Nov 06, 2015 08:10pm
How about books, laptops, news papers, tv, games.
hpkhoso Nov 07, 2015 08:47pm
No Doubt smartphone makes very easy life and nice approach / contract to any one exactly in coming days many extra unnecessary things would be eliminated this is positive sign and notable efforts by the use of modern technology in this era.