• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ریاض الحق جج مسلم لیگ میں شامل

شائع November 5, 2015
ریاض الحق جج—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
ریاض الحق جج—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 144 اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار کامیاب ہونے والے ریاض الحق جج نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا.

ریاض الحق جج نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا.

جج نے 11 کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 83 ہزار 240 ووٹ حاصل کرکے این اے 144 کی نشست جیتی تھی.

مزید پڑھیں:این اے 144 : آزاد امیدوار نے میدان مار لیا

ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ریاض الحق جج نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انتخاب جیتنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ ان کے خاندان نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں فلاحی کام کیا اور لوگوں کے دل جیتے۔

واضح رہے ریاض الحق جج کو اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024