• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ٹانک: صحافی کی 'ٹارگٹ کلنگ'

شائع November 3, 2015
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی ڈاکٹر محمد زمان محسود ہلاک ہوگئے.

زمان محسود—۔فوٹو/ بشکریہ علی اکبر
زمان محسود—۔فوٹو/ بشکریہ علی اکبر

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی صحافی زمان محسود اپنی کار میں گومل بازار سے ٹانک جارہے تھے کہ جنوبی وزیرستان روڈ پر موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کردی.

فائرنگ کے نتیجے میں زمان محسود شدید زخمی ہوگئے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے.

زمان محسود سینیئر صحافی تھے اور قبائلی یونین آف جرنلسٹ کی جنوبی وزیرستان شاخ کے صدر اور سیکریٹری جنرل کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے تھے.

گذشتہ دنوں صحافیوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں.

رواں برس ستمبر میں کراچی میں سینیئر صحافی آفتاب عالم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا.

اس سے قبل کراچی میں ہی نجی ٹی نیوز چینل جیو کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک سیٹلائیٹ انجینیئر ہلاک اور ایک انجینیئر زخمی ہوا تھا۔

گزشتہ برس مشہور صحافی حامد میر کو بھی کراچی میں ہی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان پر جناح ایئر پورٹ سے شاہراہ فیصل پر نکلتے ہوئے فائرنگ کی گئی تھی، البتہ کئی گولیاں لگنے کے باوجود خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے تھے.

قبل ازیں جیو نیوز کے نوجوان صحافی ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ وہ کراچی میں جرائم، عسکریت پسندی اور سیاسی جماعتوں کے حوالے سے رپورٹنگ کیا کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024