• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ٹی وی حملہ کیس: 17 ملزمان کی گرفتاری کا حکم

شائع November 2, 2015
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے گذشتہ برس یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا تھا—۔فائل فوٹو/اے پی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے گذشتہ برس یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا تھا—۔فائل فوٹو/اے پی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے.

گذشتہ برس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا تھا، جس کی وجہ سے پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی تھیں.

حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریباً 103 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ضمانت پر رہائی پانے والے 86 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جنھیں دھرنوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف ایک بار پھر مقدمہ نمبر 182 کا چالان پیش نہ کیا جاسکا، جبکہ سرکاری وکیل بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے مقدمے میں غیرحاضر 17 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج یے۔

تبصرے (2) بند ہیں

AVARAH Nov 02, 2015 06:08pm
I WLL SEE WHEN THEY WILL BE SENTENCED.
Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Nov 02, 2015 11:51pm
مقدمے میں سنجیدگی دکھانی ھوگی حکومت کو بھی اور عدالت کو بھی یہ مقدمہ ریاست کیلئے ایک بہت بڑی آزمائش ھے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024