• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کوہاٹ کی لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی

شائع October 30, 2015

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں 20 سالہ لڑکی کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا آپریشن ڈاکٹر شہزاد نے کیا جس کے بعد وہ لڑکا بن گئی۔

مزید پڑھیں: جنسی تبدیلی: غریب خاندان کو کماؤ پوت مل گیا

جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد 20 سالہ لڑکی نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے اور اس کی بچپن کی سہیلی کے ساتھ منگنی بھی طے ہوگئی ۔

ڈاکٹر شہزاد اس سے قبل بھی اس قسم کے چار کامیاب آپریشن کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پنجاب کے ضلع چکوال میں جنس تبدیلی کے آپریشن کے بعد دو بہنیں لڑکا بن گئیں۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی اسی طرح کے ایک آپریشن کے بعد ایک شادی شدہ خاتون نگینہ اکرم بس اسٹینڈ پر ٹائر شاپ چلانے لگیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Tousif Ahmed Siddiqui Oct 31, 2015 12:50am
اللہ کے عذاب کا ایک سبب یہ بہی اللہ کے کام میں دخل اندازی کرنا ہے.خدا کیلے خداسے اپنے گناہوں کی معافی مانگو .اور اللہ کی رسی کو مضبوطی پکڑو
AZEEM Oct 31, 2015 01:04pm
یہ نہ اللہ تعالی کا عذاب ہے اور نہ اس کے کاموں میں مداخلت،کیونکہ ڈاکٹر نے کوئی چیز اضافہ نہیں کی ہے بلکہ پہلے سے موجود صلاحیت کو جو ناشناختہ تھی شناخت کرنے کے بعد اسے اس کی اصل حالت میں لوٹا دیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں اس بارے میں مزید مطالعہ کرنا چاہیے اور میڈیا کو اس بارے میں اویرنیس پیدا کرنا چاہیے کہ جنس تبدیلی در اصل ہے کیا؟ کب ایسا ہوتا ہے، کیا ہر کوئی اپنی جنس تبدیل کرکے لڑا کا لڑکی بن سکتاہے؟ جہاں میری معلومات ہیں ایسا ممکن نہیں! اس کے لئے پہلے سے مخصوص جنسی صلاحیت کا ہونا ضرروی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024