• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عثمان خواجہ کی آسٹریلین ٹیم میں واپسی

شائع October 30, 2015
عثمان خواجہ 2013 ایشنر سیریرز کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے:فوٹواے ایف پی
عثمان خواجہ 2013 ایشنر سیریرز کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے:فوٹواے ایف پی

سڈنی: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اور جو برنس کی واپسی ہوئی ہے.

دونوں کھلاڑیوں کو حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان مائیکل کلارک اور کرس راجرز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عثمان خواجہ اور جو برنس کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورمیچ میں سنچریاں بنانے پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

عثمان خواجہ پہلے مسلمان کرکٹر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تاہم 2013 کی ایشنر سیریز کے بعد تاحال وہ کوئی میچ نہیں کھیل پائے ہیں جبکہ برنس پچھلے سیزن میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

آل رائونڈر شین واٹسن ، وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن اور فاسٹ بائولر ریان ہیرس کی ٹیسٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد نئے نام کے طور پر آل رائونڈر مچل مارش اور بیٹسمین ایڈم ووگس کوبارہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے سلیکٹروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے انگلینڈ کے خلاف ایشنر میں حصہ لینے والے چاروں بائولرز مچل جانسن، مچل اسٹآرک، جس ہیزلووڈ اور پیٹرسڈل کو برسبین کے گابا گرائونڈ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔

بیٹسمینوں میں اوپنر ڈیوڈ وارنر، پیٹرنیول اور کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی 12 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ڈیوڈ وارنر، جو برنس، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ(کپتان)، ایڈم ووگس، مچل مارش، پیٹرنیول، مچل جانسن، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل وُڈ اور پیٹرسڈل شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024