• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

شائع October 27, 2015
آئی جی غلام حیدر جمالی۔ — پی پی آئی فائل فوٹو
آئی جی غلام حیدر جمالی۔ — پی پی آئی فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں اہلکار منگل کو ناظم آباد میں سنیپ چیکنگ کر رہے تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔

ان پولیس اہلکاروں نے جب حیدری مارکیٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل کو روکا تو اس پر سوار افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ فائرنگ سے دونوں اہلکار موقع پر دم توڑ گئے۔

انسپکٹر جنرل سندھ غلام حیدر جمالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا۔

حالیہ کچھ عرصے میں شہر میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

آٹھ اکتوبر کو بہادر آباد میں موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا تھا۔

ایک اور ایسے ہی واقعہ میں شاہ فیصل کالونی کو کورنگی انڈسٹریل ایریاسے ملانے والے پل پر موجود پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

حملہ آوروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی مختلف واقعات میں ہدف بنایا ہے۔ستمبر کے اوائل میں سائٹ-بی میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

اس طرح، ستمبر کے اواخر میں ایک اور ٹریفک پولیس اہلکار ملیر کے علاقے میں گولی کا نشانہ بنا۔

ان حملوں کے پیش نظر ٹریفک کانسٹیبلز کو بغیر ضروری تربیت کے خود کار اسلحہ ، پستولیں اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں۔ تاہم، اس پیش رفت کے باوجود حملوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024