• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو 20 سال مکمل

شائع October 20, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ کی کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی بہترین فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو آج پورے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد دونوں اداکاروں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی۔

'راج' اور'سمرن' کے کردار کے ساتھ بنی یہ فلم آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائے ہوئے ہے۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کے 20 سال مکمل ہونے کے بعد اپنے مداحوں اور آنے والی فلم ’دل والے‘ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اس فلم کو مزید یادگار بنایا۔

تین منٹ دورانیہ کی اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اور کاجول فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے یادگار ڈائیلاگ بولتے نظر آئے جس کے ساتھ ساتھ دونوں نے فلم میں کیے جانے والے ٹرین کے مناظر پر بھی بات کی۔

روہت شیٹی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ اور کاجول ایک مرتبہ پھر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی یادیں تازہ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024