• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

'باجی راؤ مستانی' میں دپیکا کے خوبصورت ملبوسات

شائع October 20, 2015
فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

بولی وڈ دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی جسے دیکھنے والوں کے ہوش اڑادیے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دپیکا نے حال ہی میں ڈیزائنر انجو مودی کے ملبوسات پہن کر ریمپ واک کی۔

فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

یہ تمام ملبوسات دپیکا کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

حال ہی میں دپیکا نے اس فلم کا گانا ’دیوانی مستانی‘ بھی لانچ کیا۔

دپیکا کا گانے کی لانچ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا ذاتی اسٹائل کافی بورنگ ہے جس کے باعث وہ ڈیزائنرز پر انحصار کرتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں دپیکا کے کردار کی وجہ سے ان کے تمام ملبوسات نہایت ہی شاہی انداز میں بنائے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی کہانی باجی راؤ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔

ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025