• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے: وزیراعظم

شائع October 19, 2015
وزیراعظم نواز شریف—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
وزیراعظم نواز شریف—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

لندن: وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکا کے آغاز سے قبل کہا ہے کہ امریکی حکام سے بات چیت میں پاکستانی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

لندن میں اپنے قیام کے دوران میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اس سوال پر کہ امریکی دورے کے دوران پاکستان کے جوہری اثاثوں پر امریکی ممکنہ طور پر اعتراض اٹھائے گا، وزیراعظم نے جواب دیا کہ قوم جانتی ہے، کون وزیراعظم تھا جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ براک اوباما سمیت اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف آج لندن میں قیام کے بعد کل امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پاکستان میں مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو دے دیے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے افغانستان کے امن کو خطے کے امن کے لیے ضروری قرار دیا۔

پاکستان میں توانائی بحران کے حوالے سے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن سے پہلے 2018 تک لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر اقتصادی راہداری کے حوالے سے دباؤسامنے نہیں آیا، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عمران خان کو سیاسی میدان میں پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اوکاڑہ میں ضمانت ضبط ہونے پرپی ٹی آئی سبق سیکھے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر عدالتی کمیشن تشکیل دیاگیا جس نے تمام الزامات مسترد کردیے، ہر معاملے پر دھاندلی کا شور مچانا سنجیدگی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024