• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرینہ پاکستانی فلم میں؟

شائع October 19, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان جلد پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم سائن کر رہی ہیں۔

کرینہ کپور خان بولی وڈ کے 'اے لسٹ' اداکاروں میں سے پہلی اداکارہ ہوں گی جو کسی پاکستانی فلم میں نظر آئیں گی۔

بولی وڈ لائف کے مطابق ’خدا کے لیے‘ اور ’بول‘ جیسی بہترین فلمیں بنانے والی پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور نے کچھ عرصہ قبل کرینہ کپور کو فلم کے حوالے سے ای میل کی جس کے بعد اداکارہ نے مکمل کہانی جاننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

کرینہ جلد پاکستانی فلم کو سائن کرنے کے لیے دبئی میں شعیب منصور سے ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اس سے قبل شعیب منصور کی فلموں کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر چکی ہیں۔

فی الوقت کرینہ اپنی آنے والی بولی وڈ فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ارجن کپور ان کے ہمراہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرینہ کی آخری ریلیز فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بہترین ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024