• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

یار محمد رند تحریک انصاف میں شامل

شائع October 16, 2015
پاک چین اقتصادی راہدی منصوبے میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے پسماندہ علاقوں کو بھی شامل کیا جائے، عمران خان
پاک چین اقتصادی راہدی منصوبے میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے پسماندہ علاقوں کو بھی شامل کیا جائے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رہنما سردار یار محمد رند نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

سرداریار محمد رند نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہدی منصوبے میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے پسماندہ علاقوں کو بھی شامل کیا جائے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ 1991 کے معاہدے کے تحت بلوچستان کو بھی اس کا پانی نہیں دیا گیا۔

قبل ازیں دورہ نتھیاگلی میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سےقرض لے لیا تو یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو امریکا کنٹرول کرتا ہے اور امریکا کو یہودی لابی کنٹرول کرتی ہے۔

اس موقع پر خیبرپختون خوا حکومت نے نتھیاگلی کا ریسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا جب کہ خیبرپختونخوا کے دیگر سرکاری گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کیلئے جلد کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے بعد نیا خیبرپختونخوا بن گیا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Naveed chaudhry Oct 17, 2015 08:49am
Asalam o alikum, This is familiar seen. These are the politician who always with ruling party or expected to full. They do not have any other motive but enjoy power
sharamsar Oct 17, 2015 04:16pm
@ Naveed chaudhry ----agreed------When Imran and Rind have no problem what is problem with you?
Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 17, 2015 05:02pm
رند صاحب تقریباﹰ تمام حکومتوں میں شامل رہے ھیں اس دفعہ الیکشن نہ جیت سکے اس لئے حکومت سے باہر ھیں مسلم لیگ ن میں کوئی چانس نہیں پیپلز پارٹی میں دم نہیں رہا اسلئے رند صاحب نے پی ٹی ائ .آزمانا چاہتا ھے لیکن عمران حان صاحب کو لوگ اس لئے پسند کرتے تھے کہ میری پارٹی میں نئے اور پاک لوگ ائنگے لیکن ان عمران حان کے دائیں بائیں اور اگے پیچھے وہی پرانے اور امائے لوگ نظر آرہے ھیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں ناامیدی اور مایوسی بڑ رہی ھے

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024