• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع October 16, 2015 اپ ڈیٹ August 28, 2020

ناکامی کے باوجود عروج پانے والی 12 شخصیات

فیصل ظفر اور عاطف راجا


کسی ملازمت سے نکال دیا جانا کیسا دل توڑنے والا تجربہ ہوتا ہے اس کو بتانے کی ضرورت نہیں۔

مگر کچھ لوگ ہوتے ہیں جوابتدائی ناکامی کو ہی اپنے عروج کی بنیاد بنالیتے ہیں اور وہ برطرفی پر مایوس ہونے کی بجائے اپنی توانائیاں اپنی کامیابی یقینی بنانے پر خرچ کرتے ہیں۔

ایپل کے اسٹیو جابز سے لے کر والٹ ڈزنی تک یہاں ایسے ہی افراد کے بارے میں جانیں جنہوں نے اپنی ناکامی کو آگے بڑھنے کے مواقعوں میں تبدیل کردیا۔

جب تھامس ایڈیسین کو ایک تجربے پر ملازمت سے نکالا گیا

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

ویسٹرن یونین میں کام کرنے کے دوران 1867 میں تھامس ایڈیسین نائٹ شفٹ میں کام کرتے تھے تاکہ وہ اپنی ایجادات اور مطالعے کے لیے زیادہ وقت حاصل کرسکیں۔ ایک رات وہ بیٹریوں پر تجربات کررہے تھے کہ سلفر ایسڈ گرنے سے ان کے باس کی میز جل کر خاک ہوگئی۔ اگلی صبح ایڈیسین کو ملازمت سے نکال دیا گیا مگر اس موقع پر انہوں نے کسی ملازمت کی تلاش کی بجائے پورا وقت ایجادات پر لگانے کا فیصلہ کیا اور دو سال بعد الیکٹرک ووٹ ریکارڈر کی شکل میں پہلی ایجاد کو پیٹنٹ کروایا اور آج ہم انہیں دنیا کے سب سے بڑے موجد کی شکل میں جانتے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کی مچھلی صاف کرنے والی ملازمت سے برطرفی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

امریکا کی سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور ڈیموکریٹس کی جانب سے عہدہ صدارت کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہیلری کلنٹن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ویلزلے کالج سے گریجویشن کے بعد وہ اور کچھ دوست الاسکا بھر میں ڈش واشنگ کا کام کرنے لگے تھے اور بعد میں انہوں نے مچھلی کی آلائشیں صاف کرنے کی ملازمت کرنا شروع کردی تاہم وہ دیگر جاپانی ورکرز کے مقابلے میں بہت سست ثابت ہوئیں اور انہیں ملازمت سے نکال باہر کیا گیا .ان کے بقول یہی ناکامی ان کے مستقبل کی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔

اسٹیو جابز کو جب ایپل سے نکالا گیا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جب اسٹیو جابز عمر کی چوتھی دہائی میں تھے تو انہیں اس کمپنی سے ہی نکال دیا گیا جو انہوں نے خود تشکیل دی تھی یعنی ایپل۔ 2005 میں ایک تقریر کے دوران اسٹیو جابز نے بتایا کہ اس برطرفی کے بعد مجھے لگا کہ میری پوری زندگی کا مقصد ختم ہوگیا اور یہ احساس تباہ کن تھا۔ 1985 میں نکالے جانے کے بعد اسٹیو جائز نے پورا موسم گرما ایک بحرانی کیفیت میں گزارا اور پھر ایک کمپیوٹر کمپنی نیکسٹ کی بنیاد رکھی جسے بعد میں ایپل نے ہی خرید لیا۔ ایک دہائی بعد ان کی ایپل میں پھر واپسی ہوئی اور اس وقت وہ آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ جیسی ڈیوائسز کے آئیڈیا کو ساتھ لے کر گئے۔

والٹ ڈزنی جیسے کارٹونسٹ کو نااہل قرار دیا گیا

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

یہ 1919 کی بات ہے جب والٹ ڈزنی کو ان کی پہلی اینیمیشن ڈیزائنر کی ملازمت سے کنساس سٹی اسٹار نامی اخبار سے یہ کہہ کر برطرف کیا گیا کہ ان میں تخلیقی صلاحیتوں اور خیالات کی کمی ہے۔ اس کے بعد والٹ ڈزنی نے اپنا ایک اینیمیشن اسٹوڈیو اور گرام بھی خریدا جو ناکام ثابت ہوا اور اس کے بعد وہ ہولی وڈ جاپہنچے اور ڈزنی برادرز اسٹوڈیوز کی بنیاد رکھ کر مکی ماﺅس جیسے کردار کو تخلیق کیا اور آج ہم سب ان کے جانتے ہیں۔

خیالی پلاﺅ پر جے کے رولنگ کی برطرفی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہیری پوٹر سیریز تحریر کرنے والی جے کے رولنگ پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل لندن میں بطور سیکرٹری کام کرتی تھیں تاہم وہ ہمیشہ سے ایک مصنف بننے کا خواب دیکھتی تھیں۔ وہ اپنے دفتر میں بھی کام کے دوران خفیہ طور پر کہانیاں تحریر کرتی تھیں اور ایک لڑکے کی داستان کا خیالی پلاﺅ پکاتی تھیں جس کا نام ہیری پوٹر تھا۔ اسی وجہ سے انہیں ملازمت سے نکال باہر کیا گیا اور یہی چیز ان کے کام آئی کیونکہ چند برس بعد انہوں نے آخرکار پوری توجہ لکھنے پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا اور آج پوری دنیا ان کے کردار ہیری پوٹر سے واقف ہے۔

کرنل ہرنالڈ سینڈرز ایک نہیں درجنوں ملازمتوں سے فارغ ہوئے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

شاید آپ کو اس شخصیت کے بارے میں معلوم نہ ہو تاہم ہرنالڈ شنائیڈر 1920 کی دہائی میں کنٹیکی کے بہترین سلیزمین تھے مگر اپنے غصے کے باعث انہیں اگلی تین دہائیوں میں درجن بھر ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پڑے اور اپنے پہلے ریسٹورنٹ کو بھی بند کرنا پڑا جس کے نتیجے میں وہ 65 سال کی عمر میں بکھر کر رہ گئے۔ تاہم اس عمر میں بھی ایک بار پھر ہمت پکڑتے ہوئے وہ امریکا بھر کے دورے پر نکلے تاکہ اپنا فرائیڈ چکن فروخت کرسکے جو اتنا مقبول ہوا کہ 1964 میں جب وہ 74 سال کے تھے تو ان کے چکن کی فروخت کے چھ سو سے زائد فرنچائز آﺅٹ لیٹ کھل چکے تھے اور اس طرح کے ایف سی کی بنیاد پڑی جو اب دنیا بھر میں کام کررہی ہے۔

اوپیرا ونفرے کو ان فٹ قرار دیا گیا

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اوپیرا ونفرے دنیا کی معروف ترین اینکرز میں سے ایک ہیں مگر انہیں بالٹی مور کے ایک ٹیلی ویژن نے بطور رپورٹر یہ کہہ کر فارغ کردیا تھا کہ وہ اپنی اسٹوریز کے حوالے سے بہت زیادہ جذباتی ہوجاتی ہیں اور وہ ٹی وی نیوز کے لیے ان فٹ ہیں۔ مگر یہ برطرفی ان کی کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی کیونکہ ایک چینیل نے انہیں دن کے اوقات میں ایک ٹی وی شو میں میزبانی کی پیشکش کی جو ہٹ ثابت ہو۔ بعد میں انہوں نے دی اوپیرا ونفرے شو کی میزبانی شروع کی جو پچیس سیزن تک چلتا رہا اور اس وقت وہ تین ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

میڈونا کی پہلی ملازمت اور برطرفی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

یہ مقبول امریکی گلوکارہ جب کالج سے باہر ہوئیں تو نیویارک منتقل ہوگئیں تاکہ کامیابی حاصل کرسکیں مگر وہاں انہیں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب مالی حالات کے باعث انہوں نے ڈنکن ڈونٹس میں ملازمت کرنا شروع کردی مگر وہاں وہ ایک دن بھی نہ ٹک سکیں اور ایک صارف پر جیلی گرادینے پر انہیں برطرف کردیا گیا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے کئی فاسٹ فوڈ آﺅٹ لیٹس میں کام کیا اور 1979 میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔

ایلوس پریسلے کو جب ٹرک چلانے کا کہا گیا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

مغربی موسیقی کا ذکر ہو تو ایلوس پریسلے کو بھول جانا ممکن ہی نہیں اور انہیں کنگ آف راک این رول بھی کہا جاتا ہے مگر آغاز میں ایک کنسرٹ کے بعد پاک کے منیجر نے گلوکار کو مشورہ دیا تھا کہ وہ واپس گھر جاکر اپنے پرانے کیرئیر یعنی ٹرک ڈرائیونگ شروع کردے تاہم ایلوس نے ایسا کرنے کے بجائے موسیقی کے شعبے میں آگے بڑھنے کی جدوججہد جاری رکھی اور اپنے وقت کے سب سے بڑے اسٹار کی شکل میں ابھرے۔

بل گیٹس کی ناکامی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

لگ بھگ دو دہائیوں سے دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کو کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملی پہلے تو وہ ہاورڈ یونیورسٹی سے نکالے گئے جس کے بعد انہوں نے پال ایلن کے ساتھ مل کر ایک کاروبار شروع کیا جو ناکامی کا شکار ہوگیا اور وہ فارغ ہوگئے۔ خوش قسمتی سے انہوں نے ایک بار پھر کاروبار کی دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اس بار کمپیوٹر کے حوالے سے اپنے آئیڈیاز کو حقیقی شکل دی اور اس طرح مائیکروسافٹ کا قیام عمل میں آیا۔

ابراہام لنکن

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

امریکا کے کامیاب ترین صدور میں سے ایک ابراہام لنکن ملازمت سے برطرف تو نہیں ہوئے مگر ہوا کچھ ایسا ہی۔ جب وہ نوجوان تھے تو ڈاکیے اور کلرک کے عہدوں پر رہے اور امریکی خانہ جنگی کا آغاز ہوا تو انہوں نے فوج میں کیپٹن کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا اور بعد میں ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوکر پرائیویٹ (اس وقت میں سپاہی کا عہدہ) بن گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بار کاروباری دنیا میں کامیابی کی ناکام کوشش کی اور سیاست کے میدان میں بھی انہیں انتخابات میں کئی بار ناکامی کا سامنا ہوا مگر اپنی جدوجہد جاری رکھ کر وہ صدر بن ہی گئے اور امریکا میں غلامی کے خاتمے کا تاریخ ساز اعلان کیا۔

اسٹیون اسپیلبرگ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہولی وڈ کے یہ لیجنڈ ڈائریکٹر ملازمت سے تو فارغ نہیں ہوئے مگر ان کے بدقسمتی یہ تھی کہ سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کے اسکول آف تھیٹر، فلم اور ٹیلیویژن نے انہیں داخلے کی کوشش کے دوران تین بار مسترد کیا۔ اس کے بعد بمشکل ایک تعلیمی ادارے نے انہیں قبول کیا تو وہ خود ہی اسے چھوڑ کر چلے گئے تاکہ بطور ڈائریکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کرسکیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2002 میں جب وہ دنیا بھر میں معروف ہوچکے تھے تو اس وقت انہوں نے اپنا گریجویشن مکمل کیا۔

تبصرے (35) بند ہیں

Fahim Ahmed Oct 17, 2015 12:19am
very informative article ...............
Ahad Afzaal Oct 17, 2015 04:59am
Jo Yaqen Ki Rah Pe Chal Pary Unhen Manzilon Ne Panahi Dii...........!! Jinhen Waswason Ne Dara Dia Wo Qadm Qadm Pe Behk Gaey........!!
AMIR HUSSAIN SHAH Oct 17, 2015 09:46pm
life is name of struggle so be honest and sincere with your every positive work and finally you will sucees? Because IMPOSSIBLE say, I am possible. THANKS
zahid219 Oct 17, 2015 09:49pm
aala
Akhter channa Oct 18, 2015 10:01am
So failure is the key of success.
Muhammad irfan Oct 19, 2015 09:57am
this is very informative topic please publish about the more success full personalities
Rizwan khan Oct 19, 2015 03:06pm
Very Inspirational and Motivational article, Excellent. Har nakami aney wali kamyabi ki seeri hoti hai aur har zakhm milney waley aram ki peshangoey hota hai............. Zindagi ma kamyabi aur nakami kuch nahi hoti bas sabaq hotey hain, jo log wo sabaq sekh letey hain dunya unko kamyab kahti hai aur jo kuch na sekh payen wo nakaam kahlatey hain.........NEVER SAY NEVER.
Nayab Khan Oct 21, 2015 12:04pm
Basically Life start with failure & End is success (Nayab) I read all stories & got a lesson that failure makes person strong. Every one wants to success but it is not grantee that for success without hardworking. I am very Inspirational and Motivational stories for those who face the failure their life. I suggest that don't take up heartily please stand & do it with sincerely & honestly than Allah Pak will success you in your life & you may also help other needy people with your wise discussion & act. Nayab Khan
NB Oct 27, 2015 09:56am
A worth reading article .. Excellent.
Umesh sharma Nov 23, 2015 11:37pm
hai jazba junoon tu himat na har justojo jo karay wo chohay asmaan..........
SYED JAWEED ENVOR RIZVI Nov 23, 2015 11:57pm
NAKAAMI KAMIABI KI KUNGI HAY......IT IS VERY TRUE AND PROVEN FACT.
انور علی May 23, 2017 09:56am
زبردست۔۔ اور ان کی کامیابی کے پیچھے یہ عنصر بھی ہے کہ یہ تمام افراد کرپشن اقربا پروری اور منافقت کی معراج پر فائز معاشرے کا حصہ نہیں تھے۔
Moth Feb 02, 2018 01:49am
@انور علی good point but these people are not raised in a corrupt society. So Theyso not know what corruption is.
Mohammad Afzal Feb 02, 2018 03:02am
These are the people who can move the world according to their ideas and examples for young generation.
noor Nabi naiyar baig Feb 02, 2018 11:26am
failure is the first and biggest step of success.
Dildar Ali Feb 02, 2018 01:22pm
The failure in chasing your dreams is nothing compared to the failure that is settling for the life that you don't want..!
Dildar Ali Feb 02, 2018 01:24pm
The failure in chasing your dreams is nothing compared to the failure that is settling for the life that you don't want...!
Amer Rao Feb 02, 2018 04:18pm
Thank you for inspiring stories.
mahmood Feb 02, 2018 05:54pm
So it is true there is no failures in the world, only learning experiences.
Asim Feb 02, 2018 06:03pm
There is a meamingful lesson behind that
شاہد محمود Feb 02, 2018 09:24pm
اللہ کی ذات جسے چاہے عزت دے جسے چاہےذلت سے دوچار فرماےوہی بہتر رزق دینے والاہے, مجھے بھی یونس گروپ آف انڈسڑی سے محض ڈپٹی مینیجر کے عہدے سے میرے دوستوں اور میرے جی ایم سید نجم ابصار کی شکایت سے زبردستی مستعفی ہونے کا کہا اسی دوران مجھے گدون آمازئ انڈسڑیریل اسٹیٹ پاور ہاؤس بطور جی ایم پاور کے عہدے پر زبانی آڈر پر بھیجاگیا آٹھ روز کے بعد ہیڈآفس کراچی سے سہیل طبہ جو کہ مالک honer محمد علی طبہ کی ہدآیت پر گدون امازئی ایک اعلی سطعی وفد تشریف لاے انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپکو یہاں کس نے بھیجا میں نے اپنے ڈائریکڑ پاور جناب انتسار الحق حقی صاحب کا نام بتلایاچونکہ اسوقت کے جنرل مینیجر حاضر سروس کی فون کال پر بھلایا گیا تھا,پتہ چلا کہ یہ سب طفل تسلی کے تحت لکی پاور پلانٹ جہاں میں 12سال بطور گزارے تھے بھیجا گیا میں اپنے اللہ کا شکرگزار ہوں کہ قدرت نے مجھے کیسے محفوظ فرمایا مجھے تو وہاں accumodate نہ کیا مگر ایک بھیانک حادثہ سے بچالیا مگر میرے ایک subordinate جسکا نام اکمل بھٹہ شفٹ انجنئر اسی حادثہ کی نظر ہو گیا, میں ان دنوں 2010ء میں بطور مینیجر آپریشن یمن سیمنٹ فیکٹری المکلہ جاب پر لگ چکا تھا, میں آج بہی اللہ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے آگ کےحادثہ محفوظ فرمایا. قدرت بہت بےنیاز ہےوہ کیسے حادثات کسی کو حیات اور کسی کوموت کیآغوش عطاء کرتی ہے.
Dr Zaheer Abbas Feb 03, 2018 01:04am
SIR Boht Boht Informative Hai Aur Plz plz Khuch Pakistan k Past Polititions k Mutaliq bhi Information Zrour share kraen
Umer Raza Jun 19, 2018 06:20pm
Is there any English version of this Article
Ahmad Gharib Nawaz Khan Jun 19, 2018 11:14pm
THE SUCCESSFUL PEOPLES GOT TALENT BUT JUDGES OF ORGANIZATIONS, WHERE THEY HAD WORKED AND HAD BEEN EXPELLED, FAILED TO JUDGE THEM PROPERLY!
Arshad Jun 20, 2018 04:14pm
I wish we also had some jenius people who raised our landscape/name instead of frustrating the nation.
irfan sadiq Jun 20, 2018 04:49pm
@Ahmad Gharib Nawaz Khan yes you are right.....
Max Apr 16, 2019 09:17am
Doors of opportunities are open all around us,all we need to know the right one for us.
WBM Apr 16, 2019 10:53am
JACK MA - failed in many job interviews, but now leading entrepreneur
zohaib ghafoor Apr 16, 2019 04:18pm
@Umesh sharma great bro
Mansoor Rasool Apr 16, 2019 04:20pm
Very Informative. Please can you do small correction typo with the name of Colonel Harland David Sanders not Synder?
sana Aug 28, 2020 05:39am
Koi Pakistan ya East ki kahani nahi hai iss mia
ظہیر گیلانی Aug 28, 2020 12:43pm
بہت اعلیٰ۔ حوصلہ بڑھانے والی اور دلچسپ معلومات شکریہ ڈان نیوز
RABIA TANVEER Aug 28, 2020 01:58pm
THE ESSENCE OF THE WHOLE ARTICLE IS: FAILURE IS NOTHING BUT A LEADING WAY TOWARDS SUCCESS...;)
M SAQLAIN Aug 28, 2020 03:55pm
very interesting creates passion to achieve something in life OF COURSE,FALIURE IS GOOD TEACHER.
M Aslam Korejo Aug 28, 2020 09:11pm
Very informative and intersting article. Nice. Keep it up. Done