• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

منشیات کی جڑیں افغانستان میں، پاکستان

شائع October 15, 2015
۔ — تصویر بشکریہ رپورٹر
۔ — تصویر بشکریہ رپورٹر

کوئٹہ: بلوچستان میں فرنٹیئر کارپس کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ منشیات کی جڑ یں افغانستان میں ہیں لیکن پاکستان دنیا بھر سے اس برائی کو ختم کرنے کی پوری کوششیں کر رہا ہے۔

جنرل افگن نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب میں کیا ۔

تقریب میں حکام نے ایف سی اور انسداد منشیات فورس کے ہاتھوں صوبے کے مختلف حصوں سے قبضے میں لی جانے والی 293 ٹن منشیات نذر آتش کی ۔

نذر آتش ہونے والی منشیات میں 150 ٹن حشیش، 70 ٹن افیون اور 11 ٹن سے زائد ہیروئن شامل تھی۔

افگن نے تقریب سے گفتگو میں مزید کہا کہ افغانستان میں ریکارڈ افیون پیدا ہوئی جس سے پاکستان براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔

افگن کے مطابق، انہوں نے منشیات کی نقل و حرکت اور دہشت گردوں کی در انداز ی روکنے کیلئے پاک-افغان سرحد پر سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔

تقریب میں موجود اے این ایف کمانڈر عدنان عظیم نے کہا کہ وہ صوبے سے منشیات جیسی برائی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024