• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع October 13, 2015 اپ ڈیٹ March 8, 2016

بار بار دیکھنے پر مجبور کردینے والی 15 بہترین فلمیں


کیا آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں ؟ اگر ہاں تو اس بات سے ضرور اتفاق کریں گے کہ کچھ فلموںایسے زبردست انداز سے بنایا جاتا ہے کہ انہیں بار بار دیکھ کر بھی دل نہیں کرتا۔

ایسی ہی فلموں کے حوالے سے ایک فہرست برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ میں شائع ہوئی جس میں ووٹنگ کی بنیاد پر ہر دور کی ایسی فلموں کا شامل کیاگیا ہے جن کے بارے میں حاتم طائی کا یہ سوال درست محسوس ہوتا ہے ' ایک بار دیکھا ہے دوسری بار دیکھنے کی ہوس ہے'۔

تو اس فہرست میں شامل فلموں کو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ کس حد تک ٹھیک ہے۔

اسٹار وارز

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اسٹار وارز سیریز کی ہر فلم ناظرین کی پسندیدہ رہی ہے مگر اسٹار وارز ایپی سوڈ فور اے نیو ہوپ جس کا اوریجنل ٹائٹل اسٹار وارز تھا کو اس فہرست میں بار بار دیکھنے پر مجبور کردینے والی فلموں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔ جارج لیوکاس کی تحریر اور ہدایات میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مارک ہیمیل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر نے ادا کیے۔

دی وزارڈ آف آز

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ فلم فرینک بیوم کے ناول پر مبنی تھی اور 1939 میں ریلیز ہوئی تاہم اسکا جادو آج بھی دیکھنے والوںپر طاری ہے، یعنی اس لڑکی کی کہانی جو ایک جادوئی سرزمین پر پہنچ جاجتی ہے اور وہاں سے واپس آنے کی کوشش کرتی ہے، اسے وکٹر فلیمنگ اور جارج کیکور نے ڈائریکٹ کیا جبکہ جوڈی گارلینڈ، فرینک مورگن اور دیگر اس کی کاسٹ کاحصہ تھے۔ یہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دی ساﺅنڈ آف میوزک

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

1965 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو کلاسیک کا درجہ حاصل ہے جو ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو نن بننے میں ناکام رہتی ہے جس کے بعد اسے نیوی کپتان بیوی کے انتقال کے بعد اپنے بگڑے ہوئے سات بچوں کو سدھارنے کے لیے رکھ لیتا ہے جس سے بچے خوش نہیں ہوتے مگر وہ ایک ایک کرکے انہیں رام کر ہی لیتی ہے جبکہ بتدریج نیوی کا کپتان اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ اس فلم کو رابرٹ وائز نے ڈائریکٹ کیا اور یہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

لارڈ آف دی رنگز (سیریز)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ تین فلمیں یقیناً سب کی پسندیدہ ہوں گی اور یہ بھی بالکل ٹھیک ہے کہ کم از کم ایک بار دیکھنے کے بعد انہیں دوبارہ دیکھنے کی خواہش ضرور پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ ان کا ایڈونچر اور جادو پرمبنی ہونا ہے۔ جے آر آر ٹاکین کے ناول پر مبنی اس سیریز نے کامیابی کے نت نئے ریکارڈز قائم کیے اور اس فہرست میں یہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

گون ود دی ونڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

1939 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اگر اس دور کی آمدنی کو موجودہ عہد میں ڈالرز کی شرح سے دیکھا جائے تو، امریکی خانہ جنگی کے دوران ایک جوڑے کی اس رومانوی فلم کو ہر دور کی بہترین فلموں میں سے ایک مانا جاتا ہے جس کی ہدایات وکٹر فلیمنگ نے دیں جبکہ اس کے اسٹارز میں کلارک گیبل اور دیگر شامل تھے۔ یہ فلم بھی مارگریٹ مچل کے پلٹرز ایوارڈ یافتہ ناول گون ود دی ونڈ پر مبنی تھی اور اس فہرست میں یہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

دی گاڈ فادر

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

دی گاڈ فادر ماریو پیوزو کے اسی نام کے ناول کی عکسبندی ہے جسے 1972 میں ڈائریکٹر فرانسس فورڈ کوپپولا اور مارلن برانڈو، ال پچینو اور جیز سان جیسے اداکاروں نے کلاسیک فلموں میں شامل کروا دیا، اطالوی مافیا کی امریکا میں سرگرمیوں پر مبنی یہ فلم اب بھی دیکھنے والوں کو مسحور کردیتی ہے، جسے اس فہرست میں چھٹا نمبر دیا گیا۔

دی پرنسز برائیڈ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم 1987 میں ریلیز ہوئی جو کہ افسانوی دنیا کے ایڈونچر اور مزاح پر مبنی تھی اور اکثر فلموں کی طرح یہ بھی اسی نام سے 1973 میں شائع ہونے والے ایک ناول کو لے کر بنائی گئی تھی۔ڈائریکٹر روب رینیر کی اس فلم کو باکس آفس پر بہت زبردست کامیابی تو نہیں ملی مگر کیسٹ کی شکل میں آنے کے بعد اس کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور اپنے بہترین مزاح کی وجہ سے بار بار خود کو دیکھنے پر مجبور کردیتی ہے جب ہی یہ اس فہرست میںگاڈ فادر کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہے۔

دی شاشنک ریڈیمپشن

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ٹم رابسن اور مورگن فری مین کی یہ دلچسپ و کلاسیک فلم جس میں کئی برسوں سے قید دو قیدی اپنی جیل کو ایسے بدل دیتے ہیں کہ وہ غیرمعمولی اور دنیا سے باہر کی جیل محسوس ہونے لگتی ہے۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو فرینک ڈارابونٹ نے ڈائریکٹ کیا اور یہ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

ہیری پوٹر سیریز

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ایک بچے اور جادوگر کی اس داستان کا مرکزی خیال بتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ لگ بھگ ہر ایک کو ہی بخوبی یاد ہوگا اور اس کا بھی اعتراف سب کریں گے کہ ان 8 فلموں کو بار بار دیکھ کر بھی دل نہیں بھرتا اور جب بھی لگے بیشتر افراد ان کو دیکھ ہی لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے 9 واں ملا ہے۔

اٹس اے ونڈر فل لائف

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم 1946 میں ریلیز ہوئی جو کہ کرسمس کے حوالے سے ایک فنٹاسی ڈرامہ فلم ہے اور اس میں ہیرو کو ایسا شخص دکھایا گیا ہے جو کرسمس کی شام پر اپنے خواب ترک کرکے دیگر افراد کی مدد اور خودکشی پر تلے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے نکل جاتا ہے۔اپنے مزاح کی بدولت اسے ہولی وڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک مانی جاجتی ہے ۔ اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فرینک کاپرا تھے جبکہ مرکزی کاسٹ میں جیمز اسٹیورٹ اور ڈونا ریڈ سمیت دیگر شامل تھے۔ اس فہرست میں اس کا نمبر 10 واں ہے۔

فورسٹ گمپ

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

1984رابرٹ زیمییکس کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ایک رومانوی فلم ہے جس کا مرکزی کردار ذہین تو نہیں ہوتا مگر وہ حادثاتی طور پر متعدد تاریخی لمحات کو جنم دینے کا باعث بن جاتا ہے اور یہی دیکھنے والوں کو بھی بھا گئی اور اس کو فہرست میں 11 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

گریس

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

طالبعلموں کی دوستی، رومان اور ایڈونچر پر مبنی یہ فلم درحقیقت مکمل طورپرمیوزیکل تھی اور اسے ہر دور کی سب سے کامیاب میوزیکل فلم قرار دیا جاتا ہے۔ 1978 کی اس فلم کو رینڈل کلیسر نے ڈائریکٹ کیا جبکہ یہ اس فہرست میں فورسٹ گیمپ کے ساتھ مشترکہ طور پر گیارویں نمبر پر موجود ہے۔

ڈرٹی ڈانسنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

1987 کی یہ فلم بھی ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس میں ایک سمر کیمپ میں جانے والی لڑکی وہاں کے ڈانس انسٹرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے جس کے بعد کہانی میں ایسے دلچسپ موڑ آتے ہیں کہ دیکھنے والا اس کی گرفت میں گرفتار ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایمیلی آرڈولینو نے اس کی ہدایات دیں جبکہ اس فہرست میں اسے فہرست میں 13 واں نمبر ملا ہے۔

پلپ فکشن

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کامیڈی اور کرائم تھرلر پر مبنی یہ فلم 1994 میں ریلیز ہوئی جسے تحریر اور ڈائریکٹ کوئنٹن ٹرانٹینو نے کیا۔ مزاح اور تشدد کے امتزاج پر مبنی اس فلم کی خاصیت اس کا بہترین پلاٹ اور اس دور کے پاپ کلچر کی جھلکیاں تھیں جس کے مرکزی کردار جان ٹرولوٹا اور سیموئل جیکسن نے ادا کیے۔یہ اس فہرست میں 14 ویں نمبر کی حقدار قرار پائی ہے۔

ٹائیٹینک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سترہ سال کی ایک امیر لڑکی ایک اچھے مگر غریب آرٹسٹ کی محبت میں ٹائیٹینک جہاز کے پہلے سفر کے دوران گرفتار ہوجاتی ہے جس کا اختتام جہاز ڈوبنے کے باعث آرٹسٹ کی موت کی صورت میں نکلتا ہے۔ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی اس فلم نے 1997 میں تہلکہ مچا دیا تھا اور اس فہرست میں یہ 15 ویں نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے (16) بند ہیں

Qamar Oct 14, 2015 10:02am
Add "Shashank Redemption" in this list.
Qamar Oct 14, 2015 10:02am
Add " The Green Mile" in this list.
Rizwan khan Oct 14, 2015 02:12pm
Add Many movies to this but the American list of movies will be different........ But still common favorite of the both the world are 1. Back to the future. 2. King Kong 3. Terminator 2 4. Jurrasic Park 5. Pirates of carribean
ABDULLAH HUSSAIN Oct 14, 2015 02:57pm
ALMOST ALL FILMS ARE ABLE TO SEEN 2ND TIME, WHEN YOU SAW ONCE
[email protected] Oct 14, 2015 03:21pm
Add " Birdman" and "Seven Pounds"
Haji Badar Oct 14, 2015 05:18pm
اُلٹی گنتی ہے ۔ جو 1 نمبر پے ہے اُس کو 15 پے ہونا چاھیے اور جو 15 پے ھے اُس کو 1 پر ھونا چاھیے ۔
Ghulam Mohammed Oct 14, 2015 08:55pm
فلم BEN HUR کے بغیر آپ کی مرتب کردہ لسٹ نامکمل ہے۔
Ahmed Zarar Oct 14, 2015 09:23pm
3- BenHur (1959) 4-War and Peace (1956) 5-The Seven Year Itch(1955) 6-The Great Race(1965) 7-Roman Holiday (1953) 8-Pocketful of Miracles (1961) 9-The King and I (1956) 10-Taras Bulba (1962) 11-Kings of the Sun (1963) 12-Two Women(1960) 13-cleopatra (1963) 14-The Guns of Navarone (1961) 15-Mary Poppins (1964) 15-Chitty Chitty Bang Bang(196
Ahmed Zarar Oct 14, 2015 09:24pm
16-Willy Wonka & the Chocolate Factory (1971) 17-My Fair Lady (1964) 18-Mr. Deeds Goes to Town (1936) 19-Bedknobs and Broomsticks (1971) 20-The Black Arrow (1948) 21-Gunfight at the O.K. Corral (1957) 22-The Far Pavilions (1984) 23-Lawrence of Arabia(1962) 24-Mackenna's Gold(1969) 25-Kingdom of Heaven (2005) 26-After the Promise (1987) 27-The Fall (2006) 28-Fly Away Home (1996) 29-The Black Stallion (1979) 30-Little Giants (1994)
sajawal Oct 14, 2015 09:34pm
the dark knight how u forgot this
Ahmed Zarar Oct 15, 2015 01:41am
31-Singin' in the Rain (1952) 32-Anchors Aweigh (1945) 33-Umar mukhtar Lion of the Desert (1981) 34-Bhowani Junction (1956) 35-Papillon (1973) 36- 20000 Leagues Under the Sea (1954) 37-The Terminal (2004) 38-Behind Enemy Lines (2001) 38-The Three Musketeers (2011) 39-the bible (1966) 40-Around the World in Eighty Days (1956) 41-The Great Dictator (1940) 42-Modern Times (1936) 43-The Da Vinci Code (2006) 44-Cliffhanger (1993) 45-Pirates of the Caribbean: PART -1-2-3-4 46-The International (2009) 47-Greenfingers(2000) 48-Inside Man (2006) 49-Spy Game(2001) 50-All Quiet on the Western Front (1979)
Ahmed Zarar Oct 15, 2015 05:55am
51-The Teahouse of the August Moon (1956) 52-Green Ice (1981) 53-The Fall of the Roman Empire (1964) 54-Great Guns (1941) 55-The Bridge on the River Kwai (1957) 56-Babes in Toyland (1961) 57-Babes in Toyland (1961) 58-Von Ryan's Express (1965) 59-Hamad and the Pirates (1971) 60-The Gods Must Be Crazy (1980) 61-Seven Brides for Seven Brothers (1954) 62-Raiders of the Lost Ark (1981) 63-Indiana Jones and the Temple of Doom (1984) 64-batteries not included (1987) 65-Free Willy (1993) 66-Seven Years in Tibet (1997) 67-Ronin (1998) 68-Around the World in 80 Days (2004) 69-Jack the Giant Slayer (2013) 70- Clash of the Titans (2010) 71-Sherlock Holmes (2009) 72-Sherlock Holmes: A Game of Shadows (2011) 73-Wrath of the Titans (2012) 74-John Carter (2012) 75-Mr Holmes (2015)
Muhammad Aman Oct 16, 2015 12:26am
پورے بلاگ کا مزہ آپ نے تب خراب کیا جب آپ نے ال پچینو کا نام ال پکینو لکھا۔ ظلم کیا ہے آپ نے ایک بہترین اداکار پر
Hamid Oct 29, 2015 06:54am
Not a single war movie is in the list. Strange. In my opinion following movies also deserve to be in the list: 1. Roman Holiday. 2. BenHur. 3. Cleopatra. 4. Love Story. 5. Sunflower. 6. Dr Zivago.
نفیس مبارک Oct 29, 2015 08:36am
جناب کوئی پاکستانی یا انڈین موویز بھی بتا دیا کریں۔
Ammaar Malik Oct 29, 2015 10:21pm
شاشینک ریڈیمپشن کو IMDB نے ٹاپ 200 موویز میں نمبر 1 پر رکھا ہے۔ یہ ایک شاہکار مووی ہے جس کے آگے باقی تمام موویز ہر لحاظ سے پیچھے ہیں۔