• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

این اے 144 : آزاد امیدوار نے میدان مار لیا

شائع October 12, 2015
پی ٹی آئی کے اشرف خان سوہنا کو 7 ہزار 105 ووٹ لینے میں کامیابی ہوئی ۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی
پی ٹی آئی کے اشرف خان سوہنا کو 7 ہزار 105 ووٹ لینے میں کامیابی ہوئی ۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی

اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 کے ضمنی انتخاب میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے ریاض الحق جج نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی۔

ریاض الحق جج نے اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 83 ہزار 240 ووٹ حاصل کیے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے علی عارف چوہدری 41 ہزار 50 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

آزاد امیدرار مہر عبد الستار 11 ہزار 270 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ دو دیگر اہم جماعتوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پی ٹی آئی کے اشرف خان سوہنا کو 7 ہزار 105 ووٹ لینے میں کامیابی ہوئی جبکہ پی پی پی کے سجاد الحسن 2 ہزار سے بھی کم ووٹ لے سکے۔

مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدوار اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز میں بھی جیتنے میں ناکام رہے۔

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ایک نجی چینل کے کارکنوں کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر زدو کوب اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ریاض الحق جج نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخاب جیتنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ ان کے خاندان نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں فلاحی کام کیا اور لوگوں کے دل جیتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024