سائنس کا اڈہ: زمین سے باہر زندگی کی کھوج
دوسرے سیاروں پر زندگی کی موجودگی سائنس فکشن کا بنیادی موضوع ہے، جس پر سینکڑوں ناول لکھے جا چکے ہیں اور اتنی ہی فلمیں بنائی جا چکی ہیں. مگر فی الوقت ایسی کسی مخلوق کی موجودگی کا سائنسی ثبوت ہمارے پاس موجود نہیں ہے. اس کے باوجود کئی سائنسدانوں کے نزدیک ہماری کائنات میں دیگر جگہ پر بھی زندگی موجود ہو سکتی ہے.
حقیقت میں 19ویں صدی کی دو سائنسی پیشرفتوں (ایک نظریہ اور ایک تکنیک) نے 'خلائی مخلوق' کے موضوع کو سائنس فکشن سے نکال کر سائنس کا حصہ بنایا. سائنس کا اڈہ کی اس قسط میں ہم ان پیشرفتوں کا جائزہ لیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ آیا دیگر سیاروں پر بھی زندگی موجود ہو سکتی ہے؟
تبصرے (2) بند ہیں