• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شیخوپورہ:کارروائی میں 5 'دہشت گرد' ہلاک

شائع October 10, 2015
کالا عرف کالی فوجی افسران پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔۔۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
کالا عرف کالی فوجی افسران پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔۔۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

شیخوپورہ : پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا مبینہ بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کرکے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر لاہور روڈ پر کارروائی کی جس دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گرد شہر میں محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخوپورہ: مقابلے میں 6 مبینہ'دہشت گرد'ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت کاشف عرف کاشی اور کالا عرف کالی کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق کالا عرف کالی پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر مشتاق اور بریگیڈیئر معین پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد بیگ پر راولپنڈی میں خود کش حملہ کیا گیا تھا، جس میں ان سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے.

بریگیڈئیر معین الدین کو ان کے ڈرائیور کے ہمراہ اکتوبر 2009 میں اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جبکہ ان کے قتل کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا.

واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی شیخوپورہ کے علاقے مانا والہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب بھی رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024