• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’ہم ایک ساتھ اچھے نظر آئیں گے‘

شائع October 9, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’فلم رئیس میں وہ اور ماہرہ خان ایک ساتھ اچھے نظر آئیں گے‘۔

شاہ رخ خان کے مداح اس وقت کافی خوش ہوں گے کیوں کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی فلم ’دل والے‘ کی ایک نئی تصویر ٹوئٹر پر شئیر کی جس میں وہ اداکارہ کاجول کے ساتھ نہایت دلکش نظر آرہے ہیں۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان نے بھی شاہ رخ کی اس تصویر کو کافی پسند کیا۔

ماہرہ کا ’اف‘ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ دونوں (شاہ رخ، کاجول) ایک ساتھ بہترین نظر آرہے ہیں۔

ماہرہ کے بعد شاہ رخ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے ان کا جواب دیا۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’ماہرہ کی ٹویٹ ابھی دیکھی، ہم دونوں بھی رئیس میں ایک ساتھ اچھے نظر آئیں گے‘۔

دونوں کی ٹویٹس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یقیناً ’اف‘ لفظ دونوں کے درمیان کوئی مذاق ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کے مطابق وہ شاہ رخ کی کافی بڑی مداح بھی ہیں۔

فلم ’رئیس‘ کی کہانی ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار شاہ رخ ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی اور نوازالدین صدیقی پولیس اہلکار کا کردار کریں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی جا چکی ہے جس کے بعد شاہ رخ اس وقت فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ مکمل کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

دوسری جانب ماہرہ خان اپنی آںے والی پاکستانی فلم ’ہو من جہاں‘ کی شوٹنگ مکمل کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ عدیل حسین اور شہریار منور اہم کردار کریں گے۔

Dil pagla Kyun aaj itraaya.. #homannjahan

A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

فلم ’رئیس‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024