• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
شائع October 18, 2015

اگر کسی نے حال ہی میں وکی پیڈیا وزٹ کی ہے تو انہوں نے ہر صفحے کے اوپر ایک بینر دیکھا ہوگا کہ دنیا کا سب سے بڑا فوٹوگرافی کا مقابلہ 2015 میں ایک بار پھر ہو رہا ہے۔

"وکی لووز مونیومینٹس" (Wiki Loves Monuments) نامی یہ مقابلہ حال ہی میں اختتام کو پہنچا ہے اور اس کا مقصد دنیا کے ثقافتی ورثے کی مفت دستیاب (فری لائسنس) فوٹوگرافی تھا۔

یہ مقابلہ سال 2010 سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اسے باقاعدہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا فوٹوگرافی مقابلہ قرار دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال پاکستان پہلی بار اس مقابلے کا حصہ بنا تھا۔ 2015 کے عالمی مقابلے میں 33 ممالک سے 6,200 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا جبکہ ستمبر کے مہینے میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ تصاویر مقابلے میں جمع کروائی گئیں۔

پاکستان سے 325 کے قریب لوگوں نے حصہ لیا اور 2,200 تصاویر جمع کروائیں جس سے پاکستان مقابلے میں حصہ لینے والوں کی تعداد کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر رہا۔

اس پورے مقابلے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تمام تصاویر کا لائسنس مفت ہے، یعنی انہیں کسی بھی مقصد کے لیے (کمرشل مقاصد بھی) استعمال کیا جا سکتا ہے، جب تک کہ استعمال کرنے والا فوٹوگرافر کا حوالہ بھی دے۔

وکی لووز مونیومینٹس 2015 کا عالمی مقابلہ جیتنے والوں کا اعلان ہو چکا ہے، اور 2015 کے مقابلے میں جیت کا اعزاز کا پاکستان کے حصے میں آیا ہے. پاکستان کی جیوری کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سرِفہرست 10 تصاویر ذیل میں ہیں:

فیصل مسجد اسلام آباد۔ — فوٹو علی مجتبیٰ

مینارِ پاکستان لاہور۔ — فوٹو محمد اشعر

عباسی مسجد بہاولپور۔ — فوٹو اسامہ شاہد

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور۔ — فوٹو حمزہ نیازی

اُچ میں بی بی جیوندی کا مزار۔ — فوٹو معز اسماعیلی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور۔ — فوٹو عمر

نور محل بہاولپور۔ — فوٹو عثمان مسکی۔

ملتان میں شاہ رکنِ عالم کا مزار۔ — فوٹو بیسل

کراچی میں قائدِ اعظم کا مزار۔ — فوٹو محمد عرفان۔

خپلو محل، خپلو۔ — فوٹو صمد خان۔

ثاقب قیوم چوہدری

لکھاری وکیپیڈیا کے رضاکار ایڈیٹر، اور پاکستان میں وکیپیڈیا کے افیلیٹ نمائندے ہیں۔ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ وہ ٹوئٹر پر WikimediaPK@ کے نام سے لکھتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Abid Bhatti Alami Oct 18, 2015 02:15pm
Photographers nae tasweeron mae jaan daal di hae jayse.
Mansour Haidar Raja Oct 18, 2015 05:51pm
فیصل مسجد اسلام آباد ،،، دنیا کی پہلی مسجد جسکا نقشہ عرب ثقافت کو مد نظر رکھتے ھوۓ ‘‘ خیمے ‘‘ کی شکل میں تیار کیا گیا اور اسی مسجد کو یہ اعزاز بھی حاصل ھے کہ اس کے چاروں میناروں کو پہلی بار‘‘ پنسل ‘‘ کی شکل میں تعمیر کیا گیا جسے کچھ لوگوں نے ‘‘ میزایٔل ‘‘ سے بھی تشبیہ دی ،،، سعودی عرب کی طرف سے سب سے بڑی سرمایہ کاری کا یہ پہلا منصوبہ جسکی تصویر آپ دیکھ رھے ہیں ،، فنی اعتبار سے یہ غروب آفتاب کی شاندار عکاسی پر مبنی ھے ،، اور ساتھ ہی اس مسجد اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر پر چھاۓ کالے کالے بادل اس سارے منظر کو مزاید گہرا کر دیتے ہیں ،،،،،
rabia jamil Oct 18, 2015 06:02pm
بہترین
MUHAMMAD imran Oct 19, 2015 12:37pm
Love PAKISTAN.