• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسٹیفن ہاکنگ کے لیے زندگی کی سب سے بڑی مسٹری

شائع October 8, 2015
اسٹیفن ہاکنگ — اے ایف پی فائل فوٹو
اسٹیفن ہاکنگ — اے ایف پی فائل فوٹو

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن ہاکنگ دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں سے ایک ہیں مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کی نظر میں دنیا کا سب سے بڑا معمہ یا مسٹری کیا ہے؟

یقین کریں یا نہ کریں مگر اسٹیفن ہاکنگ خواتین کو سب سے بڑا معمہ مانتے ہیں۔

اس بات کا دلچسپ انکشاف اسٹیفن ہاکنگ نے ریڈیٹ میں سوالات و جوابات کے ایک سیشن کے دوران کیا۔

اس سیشن میں ان کی توجہ مصنوعی ذہانت یا روبوٹس پر پوچھے جانے والے سوالات پر مرکوز رہی تاہم انہوں نے دیگر موضوعات جیسے بگ بینگ تھیوری اور زندگی کی سب سے بڑی مسٹری پر بھی اظہار خیال کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ زندگی کا سب سے زیادہ اکسانے والا معمہ یا مسٹری کیا ہے ؟ تو برطانوی سائنسدان کا جواب یہ تھا " خواتین، میری ذاتی معاون مجھے یاد دلاتی ہے کہ اگرچہ میں نے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہوئی ہے مگر خواتین اب بھی ایک معمہ ہیں"۔

روبوٹس یا مصنوعی ذہانت کے خطرے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا " میڈیا اکثر اس بات کو غلط انداز سے پیش کرتا ہے جیسا کہا نہیں گیا ہوتا، مصنوعی ذہانت مسابقت کے حوالے سے حقیقی خطرہ ہے، ایک بہت زیادہ ذہین روبوٹ اپنے مقاصد کے حصول میں بہت زبردست ہوگا اور ہم ایسا نہ کرپانے پر مشکل میں پڑجائیں گے۔ لہذا مصنوعی ذہانت کو بنانے کے دوران اس کے فائدہ مند استعمال یقینی بنایا جائے"۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آن لائن کونسی چیز انہیں سب سے زیادہ مضحکہ خیز لگی تو ان کا جواب تھا بگ بینگ تھیوری۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024