• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سیز فائر کا معاملہ دورہ امریکا میں اٹھانے کا فیصلہ

شائع October 8, 2015

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فائرنگ کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ایک اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ دورے سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیاں نمایاں کرنے کا موقع ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دورے کے دوران ہندوستان کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا افغانستان امن عمل میں مصالحتی کردار، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور خطے میں داعش کی موجودگی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔

حکومت کا موقف ہے کہ امریکا پاکستان کے دفاع، معیشت اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اہم پارٹنر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک شراکت کے روپ میں دیکھتے ہیں جس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے مشیر خاص طارق فاطمی شریک تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

حافظ Oct 08, 2015 10:46pm
اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ زیا دہ دیر تک مت اٹھائے رکھیے گا کہیں کمر ہی نہ ٹوٹ جائے۔
nasreen Oct 09, 2015 08:48am
khud hi blatay hu aur khud hi shakyat kertay hu ! kiya adah hai.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024