• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع October 4, 2015

ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی 15 فلمیں


ہولی وڈ کی فلمیں ہمیشہ اپنے آغاز سے ہی دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرتی آرہی ہیں مگر گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ٹیکنالوجی کی ترقی کے نتیجے میں ان کا اثر زیادہ بڑھ گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پچیس سال کے دوران بننے والی فلموں کو نہ صرف امریکا، برطانیہ یا دیگر انگریزی سمجھنے والے ممالک میں شوق سے دیکھا جاتا ہے بلکہ چین اور روس جیسے ممالک میں بھی یہ بزنس کے ریکارڈ بنارہی ہیں۔

فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ آئی ایم بی ڈی نے اپنے پچیس سال مکمل ہونے پر 1990 سے 2015 کے عرصے تک کی ایسی 25 فلموں کا انتخاب کیا ہے جنھوں نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا اور ان کی آمدنی کو 2015 کی اوسط ٹکٹ کی قیمت سے ایڈجسٹ کرکے ان کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

ہم نے ان میں سے ٹاپ 15 فلموں کو منتخب کیا ہے اور یقیناً یہ آپ کی فیورٹ فلموں میں سے ہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس میں فلموں کی جو آمدنی درج کی جارہی ہے وہ صرف امریکا اور کینیڈا میں ہونے والی آمدنی کے اعدادوشمار ہیں۔

ٹائیٹینک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سترہ سال کی ایک امیر لڑکی ایک اچھے مگر غریب آرٹسٹ کی محبت میں ٹائیٹینک جہاز کے پہلے سفر کے دوران گرفتار ہوجاتی ہے جس کا اختتام جہاز ڈوبنے کے باعث آرٹسٹ کی موت کی صورت میں نکلتا ہے۔ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی اس فلم نے 1997 میں تہلکہ مچا دیا تھا اور اس وقت کی آمدنی کو ڈالر کی موجودہ شرح سے ایڈجسٹ کیا جائے تو اس نے ایک ارب 13 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار 800 ڈالرز کمائے اور یہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

اواتار

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

جیمز کیمرون کی ہی 2009 میں ریلیز فلم اواتار اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے، ایک دوسرے سیارے کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم نے ڈالر کی ایڈجسٹ منٹ کو دیکھتے ہوئے 81 کروڑ 59 لاکھ 71 ہزار 700 ڈالرز کمائے۔

جراسک پارک

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ کی یہ شاہکار فلم 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، ڈائنا سورز پر مشتمل ایک تھیم پارک کے دورے کے موقع پر ہونے والے ہنگاموں نے لگتا ہے کہ فلم بینوں کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا تھا اور 77 کروڑ 12 لاکھ 25 ہزار 200 ڈالرز کے بزنس کے ساتھ یہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسٹار وارز : ایپی سوڈ ون ، دی فینٹوم مینیس

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جارج لوکاس کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم اسٹار وارز سیریز کے پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئی اور اسے اب ایک کلاسیک فلم کا درجہ حاصل ہے، اس فلم نے ڈالر کی موجودہ شرح کے لحاظ سے 1999 میں اپنی ریلیز کے موقع پر 75 کروڑ 77 لاکھ 18 ہزار ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

دی لائن کنگ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کارٹون فلموں دیکھنے کے شوقین افراد میں سے کون ہوگا جس نے ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سیمبا کی اس کہانی کو نہ دیکھا ہو۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس نے 74 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار ڈالرز سے زائد بزنس کرکے پانچویں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

فارسٹ گمپ

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

رابرٹ زیمییکس کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ایک رومانوی فلم ہے جس کا مرکزی کردار ذہین تو نہیں ہوتا مگر وہ حادثاتی طور پر متعدد تاریخی لمحات کو جنم دینے کا باعث بن جاتا ہے اور یہی دیکھنے والوں کو بھی بھا گیا، آئی ایم ڈی بی نے 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو 65 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز سے زائد بزنس کرنے والی اس فلم کو چھٹا نمبر دیا ہے۔

دی ایوینجر

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

سپر ہیروز کے گروپ پر مشتمل فلم ایوینجرز ڈائریکٹر جوز ویڈون کی ہدایات میں بنی تھی اور اس نے 2012 کی سب سے زیادہ کامیاب فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ اس فہرست میں یہ فلم 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز سے زائد بزنس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

جراسک ورلڈ

فوٹو بشکریہ جراسک ورلڈ آفیشل فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ جراسک ورلڈ آفیشل فیس بک پیج

رواں برس کی یہ بلاک بسٹر فلم جراسک پارک سیریز کا ہی حصہ تھی تاہم اس میں دکھائے جانے والی اسپیشل ایفیکٹس لگتا ہے کہ پہلی فلم سے زیادہ لوگوں پر اثر انداز ہوئے جب ہی ڈائریکٹر کولن ٹریورو کی اس فلم نے 64 کروڑ ڈالرز کے زائد بزنس کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔

دی ڈارک نائٹ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

بیٹ مین بیشتر افراد کا پسندیدہ سپر ہیرو ہے مگر ڈائریکٹر کرسیٹوفر نولان کی اس فلم یں بیٹ مین سے زیادہ اس کے ولن جوکر کا کردار دیکھنے والوں کو زیادہ پسند آیا تھا اور اسے اب ایک کلاسیک فلم کا درجہ مل چکا ہے۔ 2008 کی اس فلم نے 62 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز سے زائد کے بزنس کے ساتھ 9 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

شرک ٹو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

شرک فلم کا یہ دوسرا حصہ دیکھنے والوں کو زیادہ پسند آیا جب ہی تو 59 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز سے زائد کے بزنس کے ساتھ 10 ویں سب سے زیادہ کمانے والی فلم قرار پائی ہے۔ ڈائریکٹر اینڈرو ایڈم سن، کیلی اسبری اور کونارڈ ورنون کی مشترکہ ہدایات میں بننے والی یہ فلم 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اسپائیڈر مین

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسپائیڈر مین تو ہمیشہ سے ہی لوگوں کو پسندیدہ کردار رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے تہلکہ مچا دیا تھا جس میں مکڑی کے کاٹنے سے ایک طالبعلم کی زندگی کو بدلتے ہوئے دکھایا گیا جو دنیا کو بچانے والا سپر ہیرو بن گیا۔ ڈائریکٹر سام ریمی کی اس فلم نے 58 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز سے زائد کے بزنس کے ساتھ 11 ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

انڈیپینڈنس ڈے

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

خلائی مخلوق کا زمین پر حملہ اور اس پر پلٹ کر حملہ کرنے کی جدوجہد پر مبنی یہ فلم واقعی کمال کی تھی، ڈائریکتر رولانڈ ایمرچ نے 1996 میں اسے تیار کیا جو کہ اداکار ول اسمتھ کو عروج پر لے جانے کا بھی باعث بنی۔ 58 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز سے زائد بزنس کے ساتھ یہ فلم اس فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

ہوم الون

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آٹھ سالہ بچہ جسے کرسمس کی تعطیلات کے دوران گھر والے حادثاتی طور پر گھر اکیلے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، کی چوروں سے نمٹنے کی حکمت عملی لوگوں کو لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیتی ہے۔ ڈائریکٹر کرس کولمبس کی یہ فلم 1990 میں ریلیز ہوئی جس نے 56 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا اور 13 واں نمبر اپنے نام کیا۔

پائریٹس آف دی کیرئیبین : ڈیڈ مینز چیسٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بحری قزاق جیک اسپیرو کی یہ فلم ڈیوی جونز کے دل کو تلاش کرنے کے گرد گھومتی ہے تاکہ وہ اپنی روح کو اس مردہ لوگوں کے جہاز میں کام کرنے کی مشقت سے بچا سکے، 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا اور یہ 14 ویں نمبر پر کھڑی ہے۔

دی لارڈ آف دی رنگز : دی ریٹرن آف دی گنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

لارڈ آف دی رنگ سیریز کا آخری حصہ لگ بھگ ساڑھے تین گھنٹے طویل ہے مگر اس میں دکھائی جانے والی کشمکش اتنی دلچسپ ہے کہ لوگ اسے دیکھتے ہوئے بالکل بھی نہیں تھکتے، ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کی اس فلم کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز حاصل کرنے والی فلموں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس فہرست میں یہ 51 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز سے زائد کے بزنس کے ساتھ 15 ویں نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے (21) بند ہیں

Paaris Sohail Oct 05, 2015 12:09am
What about Harry Potter???
hashim Oct 05, 2015 12:10am
sari film achchi hea
Adnan khan Oct 05, 2015 12:45am
What about James Bond movies
Akhtarzeb Oct 05, 2015 01:34am
Year koi mujhe sub say achi comedy movie batayein thanx to all
Qamar Oct 05, 2015 10:05am
@Akhtarzeb ---Hangover [Best Comedy Film]
Muhammad Ehsan Oct 05, 2015 10:28am
@Akhtarzeb gods must be crazy
Hassan Haider Zaidi Oct 05, 2015 06:06pm
must include''the shawshank redemption''
Awais Oct 05, 2015 07:25pm
@Akhtarzeb dumb and dumber
aitezaz Oct 05, 2015 07:28pm
Where is (The Shawshunk Redemption)
Dr.Afzaal Malik Oct 05, 2015 07:44pm
Ghost was Also Best One
usman ali Oct 05, 2015 07:59pm
Where is twilight I love Bella
M.ILTAF Oct 05, 2015 10:03pm
how about the Transformers series
Omar kam Oct 05, 2015 10:16pm
@Paaris Sohail yes Harry pottar se barh kar koi nahi... :)
توقیر سجاد یاور Oct 05, 2015 11:14pm
تمام فلمیں بہت خوب ہیں
FARAN Oct 06, 2015 12:41am
Mr Bean ??
waqas Oct 06, 2015 10:17am
The Highest grossing film is "Gone with the wind" released in 1939.
طیب Oct 06, 2015 01:00pm
@Akhtarzeb Leslie Nielsen کی فلمیں دیکھیں۔ میں اپنی پسندیدہ فلمیں لکھ رہا ہوں: 1. Airplane 2. The Naked Gun (3 films) 3. Wrongfully Accused (this film was also dubbed in Punjabi by Faisalabadis, hilarious that one is) اس اداکار کی زیادہ تر مزاحیہ فلمیں کمال ہی ہوتی ہیں۔
Saad Shahid Oct 06, 2015 01:41pm
@Akhtarzeb Ted, Anger Management
ali raza Oct 06, 2015 03:37pm
what about Harry Potter
#abbi Oct 06, 2015 09:09pm
wht abt twilight???
#abbi Oct 06, 2015 09:09pm
wht abt twilight???