• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سبین محمود کیلئے میتو میموریل ایوارڈ

شائع October 3, 2015
اس ایوارڈ کی تقریب میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔۔۔۔ فوٹو کرٹسی/فیس بک
اس ایوارڈ کی تقریب میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔۔۔۔ فوٹو کرٹسی/فیس بک

کٹھمنڈو: انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہنے والی مقتولہ پاکستانی سماجی کارکن سبین محمود کو پانچویں میتو میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کملا بھیسن نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبین محمود انسانی حقوق، انصاف، ہم آہنگی اور امن کے لیے کام کرتے ہوئے ہلاک ہوئیں اس لیے وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، انسانیت کے دشمنوں نے سبین محمود کو قتل تو کردیا لیکن ان کی سوچ ہمیشہ زندہ رہے گی اور میں ان کی سوچ کو سلام پیش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سبین محمود قتل کا مقدمہ درج، امریکا کی مذمت

کملا بھیسن کا کہنا تھا کہ سبین محمود کا پیغام محبت اور ہمت کا پیغام تھا جس نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا، حالانکہ وہ پاکستان میں قیام پذیر تھیں لیکن ان کی جدوجہد کسی بھی سرحد سے بالاتر تھی۔

جنوبی ایشیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'سنگت' کی نمائندہ مونا شرپا نے سبین محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ انسانیت کے لیے کام کرنے والی بہادر آئکن کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، مجھے ان کی یہ بات آج بھی یاد ہے کہ 'ڈر صرف ایک جھوٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں'۔

مزید پڑھیں : ’سبین مولاناعزیز کے خلاف مہم پر نشانہ بنی‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم واقعی سبین محمود کی خدمات کو سراہنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی طرح بے خوف زندگی گزارنی چاہیے اور مشکل صورتحال سے گزرنے والے لوگوں کی آواز بننا چاہیے۔

سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سنگت کے تعاون سے منعقدہ اس ایوارڈ کی تقریب میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سماجی کارکن سبین محمود کا ڈرائیور بھی قتل

میتو میمورین ایوارڈ نوجوان ہندوستانی سماجی کارکن کمل جیت بھیسن ملک (میتو) کی یاد میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ کمل جیت بھیسن ملک 27 سال کی عمر میں گنگا جمنا کی دم توڑتی ثقافت کے حوالے سے کام کے دوران وفات پاگئی تھیں۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم اور دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) کی ڈائریکر سبین محمود کو رواں برس اپریل میں گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کی رہائش گاہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024