• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دانش تیمور رومانوی کردار ادا کرنے لیے تیار

شائع October 2, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی کامیابی کے بعد اداکار دانش تیمور ایک نئے پروجیکٹ ’تم ہی تو ہو‘ میں اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ’یہ میری تیسری فلم ہوگی، میں نے ایکشن، اور مراحیہ فلموں میں کام کیا ہے جس کے بعد اب میں ایک رومانوی کردار کرنے جارہا ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے سنیما کو اس قسم کی فلموں کی بھی ضرورت ہے‘۔

فلمی صنعت کی معروف اداکار سنگیتا کی پروڈکشن اور ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج کے لڑکے لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں پہلی مرتبہ اداکارہ قرۃ العین مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

#TUMHITOUHO..A shot from my new #movie

A photo posted by Danish (@danishtaimoor16) on

ایک پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا کا کہنا تھا کہ اس فلم کا اسکرین پلے سورج بابا جبکہ کوریوگرافی کا ذمہ پپو سمراٹ پر ہے۔

#pressconference Movie #TUMHITOUHO ..Last night at #movenpickhotel

A photo posted by Danish (@danishtaimoor16) on

اس فلم میں متھیرا بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی، اس سے قبل فلم کی ہدایت کار نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی رکھا جائے گا۔

متھیرا کے مطابق وہ اس فلم میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کر رہی البتہ دانش تیمور کے ہمراہ وہ ایک گانا ضرور کریں گی۔

متھیرا اس فلم میں ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ کراچی، لاہور اور مری میں فلمائی جائے گی۔

فلم ’تم ہی تو ہو‘ اگلے سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024