ودیا بالن دوسری وحیدہ رحمان

شائع October 2, 2015
وحیدہ رحمان اور ودیا بالن
وحیدہ رحمان اور ودیا بالن

اگر کوئی اداکارہ اس وقت خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کررہی ہوں تو وہ یقیناً ودیا بالن ہوں گی جن کے بارے میں ماضی کی معروف اداکارہ وحیدہ رحمان کو لگتا ہے کہ وہ ان کا عکس ہیں۔

حال ہی میں وحیدہ رحمان نے اپنی ساتھی اداکارہ آشا پاریکھ کے ہمراہ ہندوستانی پروگرام ’دی انوپم شو کچھ بھی ہوسکتا ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران وحیدہ رحمان نے ودیا بالن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسی اداکارہ جس کو دیکھ کر میں یہ کہنا چاہوں کہ یہ دوسری وحیدہ رحمان ہو تو وہ ودیا بالن ہوں گی‘۔

نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فئیر ایوارڈ جیتنے والی باصلاحیت اداکارہ ودیا بالن فلمی صنعت کی جانب سے بنائے گئے خوبصورتی کے معیار پر یقین نہیں رکھتی اور ’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’عشقیہ‘ جیسی فلموں میں اپنے مضبوط کرداروں کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

وحیدہ رحمان طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں، وہ آخری مرتبہ اداکار ابھیشیک بچن کی فلم ’دہلی 6‘ میں دادی کے کردار میں نظر آئیں تھی۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025