• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایم کیو ایم رہنما محمد انور کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

شائع October 1, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما محمد انور کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی غربی زون کے ڈی آئی جی فیروز شاہ نے جمعرات کو بتایا کہ لندن میں مقیم انور کے خلاف یہ مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر دائر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن123-A, 124-A, 153-A اور 506کے تحت درج کیا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے جولائی میں محمد انور کو مرکزی رابطہ کمیٹی سے نکال دیا تھا۔

پارٹی کا کہنا تھا کہ انہیں نکالنے کی وجہ مسلسل بیماری اور پارٹی کے اہم اجلاسوں سے غیر حاضری تھی۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے محمد انور کو رواں سال اپریل میں منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے حراست میں لینے کے کچھ گھنٹوں بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024