• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ہر وقت تھکاوٹ کی وجہ سامنے آگئی

شائع September 30, 2015
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں؟ کیا سونے میں مشکلات کا سامنا ہے ؟ یا کسی کام کرتے ہوئے توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے؟

اگر تو ہر وقت تھکاوٹ اور اوپر درج دیگر علامات آپ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں تو آپ ان لاکھوں کروڑوں افراد میں سے ایک ہیں جن کے اندر آئرن کی کمی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں آئرن کی مناسب مقدار میں موجودگی جسمانی توانائی کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن جسم کے دیگر حصوں میں پہنچانے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے جس کا نتیجہ ہر وقت تھکاوٹ اور ناکافی توانائی کی شکل میں نکلتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جلد کی رنگت میں زردی جھلکنا، سانس لینے میں مشکل اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی بھی آئرن کی کمی ظاہر کرنے والی علامات ہیں۔

اس کے علاوہ سر درد، جسم کے اندر سے آواز آتی محسوس ہونا، سر چکرانا، بالوں سے محرومی، ہاتھ پیر ٹھنڈے پڑ جانا، نگلنے میں مشکلات، خارش کا احساس اور بھوک وغیرہ نہ لگنا بھی اس کی چند عام علامات ہیں۔

تحقیق کے مطابق آئرن کی کمی سے ذہنی اور جسمانی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور خون کی کمی کا مرض اینیمیا بھی آپ کو شکار بناسکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے نیٹ ورک ہیلتھ ڈائٹیٹیانز میں شائع ہوئی۔

تبصرے (3) بند ہیں

masam khan Oct 01, 2015 02:13pm
ائرن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیا چیز کھانا ضروری ہوتا ہے یا کوئی ڈوز اس کے لئے کہ آئرن کی کمی کو پورا کریں ۔
sawab khan Oct 01, 2015 10:13pm
es k liy ham keua kar sakty hy
sawab khan Oct 01, 2015 10:15pm
@masam khan

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024