• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'عاصمہ جہانگیر کا لائسنس منسوخ کیا جائے'

شائع September 29, 2015
وکلاءنےالطاف حسین کا مقدمہ لڑنے پر پاکستان بار کونسل اور دیگر باڈیز سے عاصمہ جہانگیرکی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
وکلاءنےالطاف حسین کا مقدمہ لڑنے پر پاکستان بار کونسل اور دیگر باڈیز سے عاصمہ جہانگیرکی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

لاہور: وکلاء نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے میڈیا بلیک آؤٹ سے متعلق کیس لڑنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کے لائسنس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کردیا ہے.

ایڈووکیٹ آفتاب ورک کی قیادت میں لاہور ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلاء نے الزام لگایا کہ متحدہ قومی موومنٹ 2007 میں عدلیہ کی بحالی کے لیے شروع کی جانے والی تحریک کے دوران وکلاء کے قتل میں ملوث ہے.

مظاہرین نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا مقدمہ لڑنے پر پاکستان بار کونسل اور دیگر باڈیز سے عاصمہ جہانگیرکی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا.

مزید پڑھیں:الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر کی نشرو اشاعت پر پابندی

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور پریس کونسل آف پاکستان کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم ) الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں.

الطاف حسین کے خلاف درخواستیں ایڈووکیٹ عبداللہ ملک، ایڈووکیٹ آفتاب، ایڈووکیٹ مقصود اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم قائد نے اپنی تقاریر میں پاک فوج اورریاستی اداروں کے خلاف انتشار آمیز بیان بازی کی، لہذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے.

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت مملکت پاکستان سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے اور دستور اور قانون کی اطاعت ہر شہری خواہ وہ کہیں بھی ہو اور ہر اس شخص کی جو فی الوقت پاکستان میں ہو، واجب التعمیل ذمہ داری ہے جبکہ آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی شخص پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے.

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی نشرو اشاعت پر پابندی کے فیصلے کو 'جانبدار' اور 'امتیازی' قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم نے اس کے خلاف احتجاج کااعلان کیا تھا.

تبصرے (5) بند ہیں

Shaheen Changezi Sep 29, 2015 07:26pm
illiterate lawyers of illiterate nation.
Naveed Chaudhry Sep 29, 2015 08:19pm
Asalam O Alikum, Evertbody have right to denend himself. This demand is not justified.
Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Sep 30, 2015 01:28am
قانون کسی کو انکی بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتا جو ائین میں ہر شہری کو دئیے گئے ھیں عاصمہ جھانگیر صاحبہ کا پیشہ وکالت ھے اس کیلئے کوئی انکو روک نہیں سکتا ائین اسکی بھی اجازت دیتا ھے کہ اگر کسی کے پاس وکیل کرنے کی سکت نہ ھو تو ریاست انکو وکیل دینے کا پابند ھے جسکو سرکاری وکیل کہتے ھیں الطاف خسین کے بیانات پر پابندی کا میں بھی حمایت کرتا ھوں.خواہش ھے کہ عاصمہ جھانگیر یہ کیس ہارے لیکن وکلاء کا مطالبہ ناجائز ھے
Anonym Sep 30, 2015 07:21am
Lawyers remember Muttahida but forget GENERAL Musharraf, who suspended the judiciary. WHO is pulling their strings?
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 30, 2015 02:00pm
can u bell the cat?if no why are u so agressive?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024