• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رنبیر سنجے دت کا کردار کریں گے

شائع September 28, 2015
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2016 میں کیا جائے گا اور رنبیر کپور اس میں اداکاری کے فرائض انجام دیں گے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ک اسکرپٹ تقریباً مکمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رنبیر اس وقت دو اور فلموں میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ اس فلم میں 2016 میں کام کرنا شروع کریں گے۔

رنبیر کی فلاپ ہونے والی فلموں کے حوالے سے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور انہیں کامیاب ہونے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں۔

راج کمار ہیرانی کا مزید کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کی فلم کے ساتھ ساتھ فلم ’منا بھائی‘ کے اگلے سیکول پر بھی کام کر رہے ہیں جس کے بعد اس فلم کی کہانی کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

رنبیر کپور اس وقت اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے بعد اداکار اپنی حالیہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ کو مکمل کریں گے۔

فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024