• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع September 28, 2015

دوسروں سے زیادہ ذہین ہونے کی 9 علامات

کیا آپ کے خیال میں آپ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو مندرجہ ذیل نکات پڑھ کر اس بات کی تصدیق کریں۔

آپ سگریٹ نہیں پیتے

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

2010 کے ایک مطالعے میں 20 ہزار نوجوان مردوں پر ایک تحقیق کی گئی جن میں ان کے آئی کیو کا موازنہ کیا گیا۔

18 سے 21 سال عمر کے ان نوجوانوں میں سے جو سگریٹ پیتے تھے ان کا آئی کیو اوسطاً 94 پایا گیا جبکہ سگریٹ نہیں پینے والوں کا آئی کیو 101 پایا گیا۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ جن افراد نے دن میں ایک سے زائد ڈبہ پیا ان کا آئی کیو اوسطاً صرف 90 تھا۔

مطالعے میں سیگریٹ پینے اور نہ پینے والے بھائیوں کا بھی موازنہ کیا گیا جہاں سگریٹ نہ پینے والوں کو زیادہ ذہین پایا گیا۔

آپ نے موسیقی کے سبق لیے ہیں

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

ریسرچ کے مطابق بچوں کے دماغ پر موسیقی کا انتہائی مثبت اثر پڑتا ہے۔

2011 کے ایک مطالعے میں صرف ایک ماہ تک موسیقی سیکھنے سے چار سے چھ سال کے بچوں کی زبانی ذہانت میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ 2004 کے ایک مطالعے میں پایا گیا کہ چھ سال عمر کے جن بچوں نے پیانو سیکھنے کی کلاسز لی تھیں وہ ان بچوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین تھے جنہوں نے ڈرامہ کلاسز لیں یا کسی قسم کی کوئی کلاس نہیں لی۔

تاہم 2013 کی ایک ریسرچ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو بچے زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں دراصل زیادہ تر معاملات میں وہی موسیقی کی کلاسز لیتے ہیں۔

آپ بھائی بہنوں میں سب سے بڑے ہیں

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ایک مطالعے کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق گھر کا سب سے بڑا بچہ سب سے ذہین تھا۔ اس مطالعے میں پایا گیا کہ گھر کے سب سے بڑے بچے کو اپنے بعد آنے والے بھائی/بہن پر تین آئی کیو پوائنٹس کی فوقیت حاصل ہوتی ہے تاہم اس کی وجہ جینیات نہیں بلکہ والدین کا اپنے پہلے بچے کو زیادہ توجہ دینا ہے۔

آپ دبلے ہیں

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

2006 کی ایک فرانسیسی ریسرچ میں 2200 بالغ افراد کا پانچ سال کے دورانیے میں ٹیسٹ لیا گیا۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ میں اس مطالعے کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق کمر جتنی موٹی پائی گئی علمی صلاحیت اتنی ہی کم تھی۔

ریسرچ کے مطابق جن افراد کا باڈی ماس انڈیکس 20 یا اس سے کم تھا انہوں نے لفظوں کو یاد رکھنے کے امتحان میں 56 فیصد اوسط اسکور بنایا جبکہ 30 یا اس سے زائد بی ایم آئی والے وافراد نے اوسط 44 فیصد اسکور کیا۔

آپ کے پاس بلی ہے

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

2014 کے ایک مطالعے میں کتوں کو پالنے والے افراد زیادہ گھومنے والے پائے گئے تاہم بلی پالنے والوں نے ذہانت کے امتحان میں زیادہ اسکور کیا۔

وجہ بیان کرتے ہوئے ریسرچ کی سربراہ ڈینیس گسٹیلو نے کہا کہ کتے پالنے والے افراد زیادہ باہر جاتے ہیں لوگوں سے ملتے ہیں اور اپنے کتوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں جبکہ بلی پالنے والے زیادہ تر افراد حساس ہوتے ہیں اور گھر پر رہ کر کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔

ماں کا دودھ پینے والے بچے

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

ڈیوک یونیورسٹی کے ایک اعلامیے میں دو مطالعات کا حوالہ دیا گیا جن میں 3000 سے زائد بچوں کو شامل کیا گیا۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں ماں کا دودھ پیا تھا اور ان میں FAD32 نامی جین بھی موجود تھا ان کا آئی کیو دیگر بچوں کے مقابلے میں سات پوائنٹس زیادہ تھا۔

تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس حوالے سے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔

غیر قانونی منشیات کا استعمال

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

2012 کے ایک برطانوی مطالعے میں بچپن میں زیادہ آئی کیو اور غیر قانونی منشیات کے استعمال کے درمیان رابطہ پایا گیا۔

مطالعے میں 1958 پیدا ہوئے 6000 برطانوی شہریوں کو شامل کیا گیا۔ مطالعے میں بتایا گیا کہ جن افراد نے بچپن میں آئی کیو میں زیادہ اسکور کیا ان کا بڑے ہوکر منشیات کی لت میں پڑجانے کے امکانات زیادہ تھے۔

آپ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

حالیہ ایک مطالعے میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کو زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کا حامل پایا گیا۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ جو افراد زیادہ تر کاموں کے لیے اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے تھے وہ اتنی ہی زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک تھے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ موسیقی اور فن تعمیر کے شعبوں میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔

آپ لمبے ہیں

بشکریہ شٹر اسٹاک.
بشکریہ شٹر اسٹاک.

پرنسٹن یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں تین سال کی عمر کے بچوں پر تحقیق کی گئی۔ اس عمر کے بچوں کو اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ اسکول کا کردار مطالعے پر اثر انداز نہ ہو۔ ٹیسٹ میں زیادہ لمبے قد کے حامل بچوں نے دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تو آپ ان نو نکات میں سے کتنے پر پورے اتر پائے؟ ہمیں کمنٹس کرکے بتائیں!

تبصرے (11) بند ہیں

Mujeeb Agro Sep 28, 2015 09:43pm
Main cigarette nahi peeta
Mujeeb Agro Sep 28, 2015 09:44pm
Main cigarette nahi peeta
Sep 28, 2015 10:06pm
7
amina malik Sep 28, 2015 10:52pm
i got 8 points.the point i miss is i'm fat now.and so intelligent like ago.
ہارون Sep 28, 2015 11:27pm
اور میں بھی سگریٹ نہیں پیتا :)
S N Hussaini Sep 29, 2015 07:08am
بندہ سیگریٹ نہیں پیتا، بہن بھائیوں میں سے بڑا، لمبا، قدرے پتلا، بچپن سے دور کی نظر کمزور ہے، ہر فن کو سیکھنا پسند کرتا ہوں، پر کسی فن کو بطور پیشہ اختیار کرنے کا شوق نہیں رکھتا۔ مختلف زبانیں سیکھنا، سائنس خصوصا جیوگرافی کا از خود نیٹ سے مطالعہ کرکے تحقیق کرنا جنون ہے، کمپیوٹر، صحافت، تحریر و تقریر، وغیرہ سے شوق بھی ہے اور مہارت بھی۔ دائیں ہاتھ سے لکھتا ہوں۔ دیہاتی ماحول ہے، گھر میں گائے بھیڑ پالے جاتے ہیں۔ خود کسی جانور سے تعلق نہیں رکھتا۔ ایس این حسینی
Rehan Ali Sep 29, 2015 08:57am
6/9
Jahangeer Alam Sep 29, 2015 03:32pm
i got 8/9 points, not used illegal drugs
muhammad afzaal Sep 29, 2015 05:55pm
1.I am elder in family 2.I never smoking 3.I am tall 4.I am thin 5.my mom cared me well.
نجیب احمد سنگھیڑہ Sep 29, 2015 08:15pm
I disagree as per my observations through out life.
Your Name Sep 29, 2015 11:19pm
Number 1 3 4 6 and 9 these are in me