• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ کے لو گرو ان کے بچے

شائع September 24, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان رومانس کے بادشاہ کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں البتہ شاہ رخ کے مطابق انہون نے پیار کا صحیح مطلب اپنے بچوں سے سیکھا ہے۔

شاہ رخ خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’سچا پیار قبضہ کرنے والا نہیں ہوتا بلکہ آزادی دیتا ہے‘۔

شاہ رخ خان کی شادی 1991 میں ان کی قریبی دوست گوری خان کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد ان کے تین بچے آرین، سوہانہ اور ابرام ہیں۔

شاہ رخ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر سر گرم دکھائی دیتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی بھی شیئر کرتے ہیں۔

اس وقت شاہ رخ فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کاجول اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان ایک ساتھ آخری مرتبہ فلم ’مائے نیم از خان‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد یہ کامیاب جوڑی 5 سال بعد اس فلم کے لیے ساتھ اکھٹی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024