• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلم 'تماشا' کا ٹریلر ریلیز

شائع September 22, 2015
فوٹو بشکریہ — فیس بک
فوٹو بشکریہ — فیس بک

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے پرستاروں کا انتظار ختم، دونوں اسٹارز کی نئی فلم ’تماشا‘ کا پہلا ٹریلر آج جاری کردیا گیا۔

دو منٹ سے زائد دورانیے کے ٹریلر میں فلم کی کہانی کا اندازہ نہیں لہذا ہمیں خود ہی بیشتر چیزوں کے اندازے لگانے پڑتے ہیں۔

اس فلم کے ٹریلر کو دیکھتے ہوئے ہم نے جو نتیجہ نکالا ہے اس سے درج ذیل پانچ چیزیں سامنے آتی ہیں جو اس فلم کا انتظار مشکل بنا دیتی ہیں:

دپیکا اور رنبیر کی بہترین جوڑی

رنبیر اور دپیکا آن سکرین جوڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زمانے میں آف اسکرین بہترین جوڑی بھی رہ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فلم کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس ٹریلر میں دپیکا اور رنبیر کے درمیان کی کیمسٹری بھی بہترین نظر آرہی ہے۔

جاوید شیخ فلم کا حصہ

پاکستان کے کامیاب اداکار جاوید شیخ بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

جاوید شیخ نے اس فلم میں رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ جاوید شیخ کو فلم کے پہلے ٹریلر میں تو نہیں دکھایا گیا لیکن امید ہے کہ وہ اس فلم میں ایک بہترین اداکار کے طور پر سامنے آئیں گے۔

فلم بندی کے خوبصورت مناظر

فلم کتنی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کی گئی ہے اس کا اندازہ ٹریلر سے لگایا جاسکتا ہے۔

فلم کا کچھ حصہ فرینچ آئی لینڈ کورسیکا میں عکس بند ہوا ہے۔

دپیکا اس فلم میں گانا بھی گائیں گی

فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس

افواہوں کے مطابق دپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ کسی فلم میں گانا گاتی نظر آئیں گی۔

فلم کا میوزک اے آر رحمان نے دیا ہے، دیپیکا کی کچھ تصاویر بھی اس سے قبل انٹرنیٹ پر آئی تھیں جس میں وہ گانا ریکارڈ کراتی نظر آئیں۔

فلم رنبیر کپور کا کم بیک بھی ثابت ہوسکتی ہے

یہ فلم رنبیر کپور کا کم بیک ثابت ہوسکتی ہے، پچھلے 2 سال سے رنبیر کپور کی فلمیں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکیں جس میں ’رائے‘ اور ’بومبے ویلوٹ‘ شامل ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فلم رنبیر کپور کا ایک شاندار کم بیک ثابت ہوگی۔

فلم ’تماشہ‘ اس سال 27 نومبر کو ریلیز ہوگی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024