• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دل میں تکلیف، ڈاکٹر عاصم اسپتال منتقل

شائع September 22, 2015 اپ ڈیٹ September 28, 2015
ڈاکٹر عاصم کو 26 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا ... فائل فوٹو: آن لائن
ڈاکٹر عاصم کو 26 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا ... فائل فوٹو: آن لائن

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ اور وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے اسپتال جا کر ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبعیت خراب ہونے کی شکایت پر رینجرز نے رات گئے ان کو قومی اداری برائے امراض قلب منتقل کیا۔

ویڈیو دیکھیں : 'ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام'

اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرعاصم کا ایکو، ای سی جی اور سینے کے ایکسرے کیے گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے دل میں تکلیف کی شکایت ہے، ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں : پی پی پی کی دہشتگردی فنڈنگ کے الزامات کی تردید

واضع رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر ڈاکٹر عاصم حسین نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

دوسری جانب اسپتال میں ڈاکٹرعاصم کو کچھ وقت کے لیے بیوی سے ملنے کی بھی اجازت دی گئی۔

ویڈیو دیکھیں: ڈاکٹر عاصم کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست رد

خیال رہے کہ 24 روز قبل 29 اگست کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں ان کو صحت مند قرار دیا تھا۔

رینجرز کے افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین میٹھا رام ہسپتال کی ذیلی جیل میں زیرِ حراست ہیں جہاں 24 گھنٹے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں ڈاکٹر عاصم کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 27 اگست کو رینجرز نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا جبکہ ایک روز قبل 26 اگست کو ان کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ سندھ کے ہائی ایجوکیشن کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی گرفتاری کو کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف پہلا بڑا ایکشن قرار دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں : ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین 'زیرِحراست'

ڈاکٹر عاصم حسین کی تمام اراضی کے ماسٹر پلان اور ان اراضیوں پرتعمیرات کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال جاری ہے اور کراچی میں ان کے تمام ہسپتالوں کی تفصیلات بھی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) سے طلب کی جاچکی ہیں.

ڈاکٹر عاصم حسین 2009 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے، انھوں نے 2012 تک وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم کے فرائض انجام دیئے.

یہ بھی پڑھیں : مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم سینیٹ سے مستعفی

2012 میں وہ سینیٹ سے اس وقت مستعفی ہو گئے تھے جب سپریم کورٹ نے دہری شہریت پر اراکین پارلیمان کو نا اہل قرار دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کینیڈا کی بھی شہریت تھی۔

پیپلز پارٹی نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد انھیں سندھ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Sep 23, 2015 08:47am
all influentials go to hospitals why?
Muhammad Ayub khan Sep 23, 2015 03:02pm
ıf even doctors fail to diagnose something, should we wait for the next strategy.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024