• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

باکس آفس کنگنا کی فلم سے کٹی؟

شائع September 22, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی نئی ریلیز فلم ’کٹی بٹی‘ ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کے آگے ایسی رہی جیسے پچھلے سال ’کوئن‘ کے سامنے ’ریوالور رانی‘ کیوں کہ اس سال بھی کنگنا کے حصے میں آئی ایک سپر ہٹ اور ایک آدھی فلاپ فلم۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ابھی ’کٹی بٹی‘ ریلیز ہی ہوئی ہے ، لیکن پہلے ہفتے اس کا آغاز کچھ ٹھنڈا رہا ، پہلے ہفتے فلم نے 16 کروڑ کا بزنس کیا، فلموں کے بزنس کا تجزیہ کرنے والے ماہر ترن آدرش نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔

جمعے کو فلم نے 5 کروڑ 28 لاکھ کا بزنس کیا، ہفتے کو 5 کروڑ 48 لاکھ کیا اور اتوار کو بھی 5 کروڑ 51 لاکھ کا بزنس ہوا، یعنی اب تک فلم نے کل 16 کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

فلم کا یہ آغاز اس سال کی پہلی ہٹ اور پہلی 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کی ہیروئن کنگنا کے لیے بدقسمتی ثابت ہوئی، ساتھ ہی ان کے کو اسٹار عمران خان کے لیے بھی یہ کچھ اچھا نہیں ہوا، کیوں کہ وہ بھی اس وقت ایک ہٹ کی تلاش میں ہیں۔

فلم کے ڈائیریکٹر نکہیل ایڈوانی کے پاس 2 ہفتے ہیں سنیما گھروں سے پیسہ کمانے کے، کیوں کہ پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی ان کی ایک اور فلم ’ہیرو‘ بھی لوگوں کو متاثر نہ کرسکی۔

جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی جان ابراہم کی فلم ’ویلکم بیک‘ تقریبا 100 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جس کے حوالے سے ترن ادرش نے ٹویٹ بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024