• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دنگل‘ کا پہلا پوسٹر جاری

شائع September 21, 2015 اپ ڈیٹ September 22, 2015
فوٹو بشکریہ — این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ — این ڈی ٹی وی

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’دنگل‘ کا پہلا پوسٹر شئیر کردیا جس میں ان کی فلم ’گجنی‘ کی بھی جھلک نظر آرہی ہے.

یاد رہے کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پہلا پوسٹر شاہ رخ اور عامر خان نے ٹوئٹر پر شئیر کیا تھا مگر عامر کی اس فلم کی پہلی جھلک انہوں نے خود ہی شئیر کی۔

’آج سے دنگل شروع‘ کی عبارت والے اس پوسٹر میں عامر خان کا چہرہ گرد آلود نظر آرہا ہے۔

اس پوسٹر کو دیکھ کر عامر خان کی 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گجنی‘ کا خیال بھی ذہن میں آتا ہے جس میں انہوں نے اس سے ملتا جلتا اسٹائل اپنایا تھا۔

عامر خان اس وقت ہندوستانی پنجاب میں ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں. انہوں نے اس فلم میں ایک پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

عامر نے اس فلم کے لیے اپنا 20 کلو وزن بھی بڑھایا جس کے بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہا۔

عامر خان کی پروڈکشن اور نتیش تواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دنگل‘ 25 دسمبر 2016 کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sharminda Sep 22, 2015 02:52pm
25 December, 2016

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024