• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

13 سالہ طالبہ نے محمد علی ہیومینیٹیرین ایوارڈ حاصل کرلیا

شائع September 20, 2015
بشکریہ alicenter.org
بشکریہ alicenter.org
بشکریہ مصنف۔
بشکریہ مصنف۔

کینٹکی: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ایک اور نوجوان طالب علم کو پاکستان میں بچوں کی شادیوں کے خلاف کام کرنے پر نامور بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

13 سالہ حدیقہ بشیر ملالہ یوسفزئی کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والی دوسری نوجوان طالب علم ہیں جنہیں بین الاقوامی پذیرائی ملی ہے۔ انہیں تیسرے محمد علی ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

انہیں یہ ایوارڈ امریکا میں گلوبل ٹائز کی صدر جنیفر کلنٹن کی جانب سے دیا گیا۔ حدیقہ اپنے علاقے میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں جبکہ وہ اب تک بچوں کی متعدد شادیاں بھی رکوا چکی ہیں۔

حدیقہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حدیقہ نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ حاصل کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے اور ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ سفر اکیلے طے نہیں کیا بلکہ متعدد افراد نے ان کی اس میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ سے ان کے اس عزم کو مزید تقویت ملے گی ، ان کا ماننا ہے کہ ایک دن پاکستان سے ہر قسم کے تشدد اور ناانصافی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

حدیقہ نے کہا کہ ان کی فیملی نے انہیں ہمیشہ بہت سپورٹ کیا خاص طور پر ان کے انکل عرفان حسین بابک نے جو کہ 'گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائیٹس' نامی گروپ کے شریک بانی ہیں جبکہ وہ 'دی اویکننگ' کے بھی بانی ہیں۔

حدیقہ بشیر کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی جانب سے یہ ایوارڈ جیتنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

حدیقہ کی والدہ ساجدہ افتخار نے کہا کہ وہ صرف ان کی نہیں، پورے پاکستان کی بیٹی ہیں۔ اس ایوارڈ سے حدیقہ کے حوصلے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اب وہ کم عمری میں اور زبردستی شادیوں کے خلاف مزید جرت سے کام کریں گی اور ہم اس مشن میں ان کے ساتھ ہیں۔

حدیقہ کے والد افتخار حسین نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے کہ وہ اپنی تعلیم اور بچوں کی شادیوں کے خلاف اپنے مشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حدیقہ ضلع کے ہر گھر میں جایا کرتی تھیں اور بچوں کی شادیوں کے خلاف لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 20, 2015 07:04pm
YOU ARE DAUGHTER OF PAKISTAN U KNOW- WE STAND WITH YOU

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024