• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایپل کی بغیر ڈرائیور گاڑیاں سامنے آنے کے لیے تیار؟

شائع September 18, 2015
ایپل لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو
ایپل لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو

ایپل کو اس کے کمپیوٹرز، آئی فون ، آئی پیڈ اور آئی پوڈ وغیرہ کے لیے جانا جاتا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ اب یہ کمپنی خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیاں بھی متعارف کرانے والی ہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایپل کے عہدیداران نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام سے ملاقات کرکے خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کے قوانین پر تبادلہ خیال کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی یہ گاڑی جلد سامنے آسکتی ہے۔

ایپل کے ایک سنیئر وکیل نے کیلیفورنیا کے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ ایسی افواہیں تو کئی ماہ سے سامنے آرہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر کام ہورہا ہے اور اس حوالے سے کمپنی میں کئی کار کمپنیوں کے اہم افسران کو بھی شامل کیا گیا۔

تاہم اب پہلی بار ان گاڑیوں کے قوانین کے حوالے سے سرکاری حکام سے ملاقاتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ایپل اپنی اس نئی ایجاد کو کیلیفورنیا کی سڑکوں پر لانے کے لیے تیار ہے۔

تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ مصدقہ نہیں کہا جاسکتا۔

گوگل کی خودکار گاڑیاں 2012 میں پہلی بار متعارف ہونے کے بعد سے اب تک مسلسل آزمائی جارہی ہیں تاہم اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے برعکس بغیر ڈرائیور کی گاڑی کو ایپل کی جانب سے عوامی نقطہ نظر سے جانچا جائے گا جس کے بعد ہی اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے اپنے منصوبوں پر کوئی بات نہیں کی جاتی مگر اس کے سی ای او نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ایک خودکار ڈرائیونگ والی ایپل کار کا امکان ضرور ظاہر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024