• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شمالی وزیرستان: شدت پسندوں کا حملہ، میجر ہلاک

شائع September 14, 2015

پشاور: شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک میجر ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اسپن وام کے علاقے کاکا زیارت میں کیا گیا، جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے.

ذرائع کے مطابق دیگر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ اپنے ساتھ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں بھی لے گئے.

اسماعیل نامی میجر اس وقت ہلاک ہوئے جب شدت پسندوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی ڈنڈی کچ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا.

سرحد کی دوسری جانب افغانستان کا علاقہ خوست واقع ہے.

یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔

حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا، بعدازاں اکتوبر 2014 میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر-ون اور مارچ 2015 میں آپریشن خیبر-ٹو کا آغاز کیا گیا.

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے.

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Tariq Khan Niazi Sep 14, 2015 06:59pm
please use word shaheed instead of murder , the soldiers are sacrificing their life for our home land and for us and family's.
Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Sep 14, 2015 08:25pm
ھم ضرب غضب کی کامیابی کیلئے دعا گو ھیں لیکن باربار کے اس دعووں کے بعد کہ ضرب غضب اپنے اخری مراحل میں ھے اور پھر اسطرح کے حملے بندے کو پریشان کرتے ھیں کیونکہ ھمارے جوان اور افسر بہادری سے لڑرہے ھیں اور شہید بھی ھورہے ھیں جو ھم سب کا نقصان ھے دشمن یا دھشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے فضائی حملوں پر زور دیا جائے اور وہاں پر کارپٹ بمباری کرنا چاہئے تاکہ ھماری فورسس کا نقصان کم سے کم ھو ساتھ ہی یہ بھی درخواست ھے کہ اچھے اور برے دھشتگرد کی تمیز اب ختم کرنی ھوگی دھشتگرد نہ اپنا ھوتا نہ پرایا دھشتگرد دھشتگرد ھوتا ھے سب کا صفایا کرنا ھوگا لازمی ھے
Fahim Akbar Sep 14, 2015 11:43pm
You should use word Shaheed
Fahim Akbar Sep 14, 2015 11:47pm
Please use word Shaheed

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024