• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی : صحافی کے قتل میں ملوث چار مشتبہ افراد گرفتار

شائع September 13, 2015
آفتاب عالم — اسکرین گریب
آفتاب عالم — اسکرین گریب

کراچی : کراچی پولیس نے ضلع وسطی میں سنیئر صحافی آفتاب عالم سمیت دیگر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک سنیئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے آفتاب عالم قتل کے ایک مرکزی ملزم کو حراست میں لیا جس کی نشاندہی پر دیگر تین مشبتہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کراچی فیروز شاہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے آفتاب عالم قتل کیس میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان ایک فرقہ وارانہ گروپ کے ساتھ ساتھ ایک 'سیاسی جماعت' سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آفتاب عالم کو صحافی ہونے کے باعث ٹارگٹ نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اس کے پیچھے فرقہ وارانہ وجوہات ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد مبینہ طور پر سولہ اگست کو ناظم آباد میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک ریحان کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس روز آفتاب عالم کو نارتھ کراچی میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، اسی روز ملزمان نے خواجہ اجمیر نگری میں ایک بیکری پر حملہ کرکے دو افراد عمران اور وقاص کو بھی قتل کیا۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ملزمان کا مقصد محرم الحرام کے قریب آنے پر فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دینا تھا۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی آفتاب عالم کو بدھ (نو ستمبر) کو نارتھ کراچی کے سیکٹر الیون سی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

نارتھ کراچی میں یو پی موڑ کے قریب ان کے گھر کے سامنے ہی دو موٹر سائیکل سواروں نے آفتاب عالم پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ان کو تین گولیاں ماری تھیں.

مزید پڑھیں : کراچی: ایک اور صحافی کی 'ٹارگٹ کلنگ'

ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کے مطابق آفتاب عالم کو گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا، وہ اس وقت اپنے بچوں کو اسکول سے واپس لانے کے لیے جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024