' جب ایشوریا رائے رو پڑیں'
بولی وڈ اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی نئی فلم ’جذبہ‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کے آخری دن پر اداکارہ جذباتی ہوکر رو پڑیں۔
ایشوریا رائے کی بولی وڈ میں کافی عرصے بعد فلم ’جذبہ‘ کے ذریعے واپسی ہوئی ہے۔
فلم ’جذبہ‘ کی شوٹنگ کے آخری روز ایشوریا رائے رو پڑیں جس کی وجہ ان کا اپنے پسندیدہ میک آپ آرٹسٹ میکی کے ساتھ فلم کا آخری لمحہ تھا۔
میکی نے اپنی اور ایشوریا رائے کی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں اداکارہ روتے ہوئے نظر آئی ہیں۔
|
فلم ’جذبہ‘ کے ہدایت کار سنجے گپتا نے بھی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر پیغامات شائع کیے۔
ہدایت کار نے سیٹ کے آخری دن شوٹنگ پر سنجے دت کی موجودگی پر بھی خوشی سے اظہار کیا جو 30 دنوں کے لیے جیل سے باہر ہیں۔
|
|
فلم ’جذبہ‘ 9 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں ایشوریا رائے کے ہمراہ اداکار عرفان خان، شبانہ عاظمی اور جیکی شیروف اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔