• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’صرف ایک ہی خان ہے اور وہ شاہ رخ ہیں‘

شائع September 11, 2015 اپ ڈیٹ September 12, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہولی وڈ مشہور فلم ’بلیڈ‘ کے مرکزی اداکار ویزلی سنائپس کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بولی وڈ میں ایک ہی خان ہیں اور وہ شاہ رخ ہیں اور جب بھی وہ ہندوستان آئیں گے شاہ رخ خان کے ساتھ کام ضرور کریں گے۔

ممبئی مرر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ہولی وڈ سپر اسٹار ویزلی سنائپس کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستان آنے کے بعد خان کے ساتھ اداکاری ضرور کریں گے۔

اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ بولی وڈ کے کس خان کا ذکر کر رہے ہیں جس پر ویزلی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے صرف ایک ہی خان ہیں اور وہ شاہ رخ خان ہیں۔

ویزلی کی یہ بات شاید باقی دو خانوں سلمان اور عامر کو نہ پسند آئے لیکن شاہ رخ خان کو یہ بات بے حد پسند آئی۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے ویزلی سنائپس کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ویزلی کے بڑے مداح ہیں اور جب بھی ایسا موقع آئے گا وہ ان کے ساتھ کام ضرور کریں گے۔

شاہ رخ خان اور ویزلی سنائپس کی ملاقات آخری مرتبہ دبئی کے ایک ہوٹل میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی جسے شاہ رخ نے منعقد کیا تھا.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024