• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اتھیا شیٹھی بولی وڈ کی نئی فیشن آئیکون؟

شائع September 9, 2015
فوٹو بشکریہ — آئی بی این لائو
فوٹو بشکریہ — آئی بی این لائو

دبنگ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ ایک لمبے عرصے سے خبروں کی سرخیوں میں موجود ہے۔

1983 کی فلم ’ہیرو‘ کا ریمیک بننے والی یہ فلم اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی کی بولی وڈ میں پہلی فلم ہوگی۔

اس فلم کی خبریں ہی صرف میڈیا میں گردش نہیں کر رہی بلکہ اداکارہ اتھیا شیٹھی کے انسٹاگرام پر موجود خوبصورت تصاویر کا جادو بھی سب کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے۔

Let's do this! ❤️ #lovelikeahero

A photo posted by Athiya Shetty (@athiyashetty) on

اتھیا شیٹھی کے انسٹاگرام سے جمع کیے گئے ان کے ایسے 5 اسٹائلز جنہوں نے اپنی طرف ہماری توجہ کو مرکوز کردیا ہے۔

1۔ آرام کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔

یقیناً اتھیا کو جوگرز پہننے کا بے حد شوق ہے۔

مختلف ملبوسات پہنے اتھیا شیٹھی ہر ایونٹ میں الگ سے نمایاں ہوتی ہیں پھر چاہے وہ ڈینم کی یہ جینس ہی کیوں نہیں۔

فوٹو بشکریہ — کوئی موئی
فوٹو بشکریہ — کوئی موئی

2۔ لمبے اور خوبصورت بال

چھوٹے بال آج کل فیشن کا حصہ ضرور ہوں گے لیکن اتھیا کے یہ لمبے بال ان کی خوبصورتی میں یقینآ اضافہ ہی کرتے ہیں.

اتھیا کے بال چاہیں گھنگریالے ہو یا سیدھے، وہ ہر لحاظ سے خوبصورت نظر آتی ہیں۔

3۔ بہترین بھنویں خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

بھنویں آپ کا چہرہ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بگاڑ بھی سکتی اور اتھیا کی صاف اور خوبصورت بھنویں ان کو اور پرکشش بناتی ہیں۔

4۔ اتھیا مغربی ملبوسات میں بھی بے انتہا خوبصورت نظر آتی ہیں۔

5۔ روایتی ملبوسات کو اتنے بہترین طریقے سے پہننا سب کے بس کی بات نہیں۔

مغربی ملبوسات تو آج کل ہر کوئی پہننے نظر آتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے روایتی کپڑوں کو بھول جائیں، اتھیا مغربی ملبوسات کے ساتھ ساتھ مشرقی کپڑے بھی خوبصورتی سے پہنتی ہیں۔

اتھیا بولی وڈ کی فیشن آئیکون تو شاید با آسانی سے بن سکتی ہیں لیکن ان کی اداکاری کو دیکھنا تاحال باقی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے والد سنیل شیٹھی کی طرح بولی وڈ میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فوٹو بشکریہ — آئی بی این لائو
فوٹو بشکریہ — آئی بی این لائو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024