• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’گینگز آف واسع پور 3‘ پر کام شروع

شائع September 9, 2015
فلم کا پوسٹر
فلم کا پوسٹر

معروف بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم 'گینگز آف واسع پور' کے تیسرے حصے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 'گینگز آف واسع پور' کے اولین دو حصے بنانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے اس سیریز کی نئی فلم بنانے کا اعلان کیا تاہم اس بار فلم کی ہدایات مصنف ذیشان قادری دیں گے۔

فلم کے گزشتہ دو حصوں کی کہانی بھی ذیشان قادری نے لکھی تھی۔

ذیشان نے اس بات کی تصدیق اپنی ہدایت کردہ پہلی فلم ’میروتھیا گینگسٹر‘ کے میوزک لانچ کی تقریب کے دوران کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انوراگ کشیپ نے ان سے فلم ’گینگز آف واسع پور 3‘ کی کہانی تحریر کرنے اور اس کی ہدایات دینے کا کہا ہے جس کے بعد انہوں نے کہانی پر کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذیشان قادری کے استاد تصور کیے جانے والے انوراگ کشیپ ڈائریکشن کے میدان میں ان کے کام سے پوری طرح لاعلم تھے.

اس حوالے سے ذیشان کا کہنا تھا کہ 'میں چاہتا تھا انوراگ میری فلم دیکھیں تاہم میں نے کبھی انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہونے دیا کہ فلم کی ہدایات میں نے دی ہیں'۔

ذیشان کا ماننا ہے کہ 'انوراگ کو اس بات کا جب اندازہ ہو بھی گیا تب بھی انہوں نے فلم نہیں دیکھی کیوں کہ فلم ناپسند آنے کی صورت میں وہ اپنے بیان سے میرا دل دکھانا نہیں چاہتے تھے'۔

تاہم جب ہدایت کار وسن بالا نے ذیشان قادری کی فلم کی تعریف کی تو انوراگ کشیپ نے فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ وہ ایڈیٹنگ کے دوران بھی موجود رہے۔

فلم کے بارے میں انوراگ نے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ذیشان اتنی گرفت میں لینے والی فلم بناسکتے ہیں۔

ذیشان قادری کی ہدایات میں بننے والی فلم ’میروتھیا گینگسٹر‘ 18 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024